Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمزور پٹھے بڑھاپے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں، تحقیق

Now Reading:

کمزور پٹھے بڑھاپے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں، تحقیق
بڑھاپے

کمزور پٹھے بڑھاپے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں، تحقیق

مشی گن یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق پٹھوں کی کمزور گرفت حیاتیاتی عمر کو تیزی سے بڑھاتی ہے جو بڑھاپے کے ایک بنیادی محرک ہے۔

واضح رہے کہ محققین کے مطابق یہ پہلی تحقیق ہے جو یہ پٹھوں کی کمزوری اور حیاتیاتی عمر میں تیزی کے درمیان تعلق کے ابتدائی ثبوت فراہم کرتی ہے۔ جبکہ پٹھوں کی طاقت کو برقرار رکھ جہاں آپ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں وہی امراض سے بچاؤ عمر کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ مختلف اندرونی اور بیرونی عوامل لوگوں کی عمر کا تعین کرنے میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں اس طرح یہ ان کی حیاتیاتی عمر اور ان میں بیماریوں کے خطرے کم کرنے یا بڑھانے کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دو افراد جن کی عمریں 50 برس ہیں ان کی عمر ایک جیسی ہونے کے باوجود حیاتیاتی بڑھاپے کی سطح ایک جیسی نہیں ہوسکتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بڑھاپے میں حافظے کی کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ سبزیاں کھائیں

آپ جس طرح کا طرز زندگی اپناتے ہیں جیسے خوراک، تمباکو نوشی اور بیماری یہ سب حیاتیاتی عمر کو تاریخی عمر سے زیادہ تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ گرفت کی طاقت، پٹھوں کی مجموعی طاقت کا ایک پیمانہ، اوراس طرح سے یہ حیاتیاتی عمر سے منسلک ہے۔

ماضی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن میں گرفت کی طاقت کمزور ہوتی ہے ان کی حیاتیاتی عمر زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement

مشی گن میڈیسن کے محققین نے ڈی این اے میتھیلیشن کو اپناتے ہوئے 1274 ادھیڑ عمر اور بوڑھے بالغوں کی حیاتیاتی عمر اور گرفت کی طاقت کے درمیان تعلق کو ماڈل بنایا، یہ ایک ایسا عمل ہے جو سالماتی بائیو مارکر اور عمر بڑھنے کی رفتار کا تخمینہ فراہم کرتا ہے۔

نتائج کے مطابق بوڑھے مرد اورخواتین دونوں نے ڈی این اے میتھیلیشن گھڑیوں میں کم گرفت کی طاقت اور حیاتیاتی عمر میں تیزی کے درمیان تعلق کو ظاہر کیا۔

اس تحقیق کے اہم مصنف مارک پیٹرسن، پی ایچ ڈی، ایم ایس جو کہ مشی گن یونیورسٹی میں فزیکل میڈیسن اور بحالی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرہیں کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پٹھوں کی طاقت لمبی عمر اور کمزوری بیماریوں کا پش خیمہ ہے لیکن، پہلی بار، ہمیں پٹھوں کی کمزوری اور حیاتیاتی عمر میں تیزی کے درمیان تعلق کے مضبوط ثبوت ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سویقِ عدس، ایک نایاب اور آسان ٹوٹکا جو بڑھاپے کو سست کردیتا ہے

Advertisement

اس سے پتہ چلتا ہے کہ اگر آپ عمر بھر اپنے پٹھوں کی طاقت کو برقرار رکھتے ہیں، تو آپ بڑھتی عمر سے متعلق بہت سی عام بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں کیونکہ  پٹھوں کی کمزوری نئی سگریٹ نوشی کے مترادف ہے جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کر دیتی ہے۔

یہ تحقیق 10 برس کے مشاہدے پر مشتمل تھی جس میں گرفت کی کم طاقت نے ایک دہائی کے بعد تیز تر حیاتیاتی عمر بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی۔

محققین کا مزید یہ کہنا ہے کہ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے صحت مند غذائی عادات اپنانا اورباقاعدگی سے ورزش کرنا نہایت ضروری ہے جو مضبوط گرفت کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر