Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیموں کی چائے پینے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں

Now Reading:

لیموں کی چائے پینے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں
لیموں

لیموں کی چائے پینے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں

لیموں کا کھٹا اورترش ذائقہ ہرکھانے اور مشروب کی شان کو بڑھا دیتا ہے اس میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتربنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

سپر فوڈ میں شامل لیموں نہ صرف کھانے کے ذائقہ کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ آپ کی جلد اور بالوں کے کئی مسائل کا بہترین حل بھی پیش کرتا ہے یہاں لیموں سے بنی چائے کی افادیت پیش کی جارہی ہے جسے جان کر آپ بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

لیموں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورہونے کے ساتھ قوت مدافعت کو بہتر بنانے، دل اور دماغ کی صحت بڑھانے، خون کی کمی کودور کرنےاور کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مفید تصور کیاجاتا ہے ساتھ ہی یہ  فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن سی، فولیٹ، لیوٹین اور آئرن کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے ہیں۔ اس میں سائٹرک ایسڈ، فلیوونائڈز، میگنیشیم، ٹیننز اور کاپر بھی موجود ہوتاہے۔ اس لیے اس سے تیار کیا جانے والی چائے بھی بہت زیادہ افادیت رکھتی ہے۔

جلد

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جسے جلد دوست وٹامن کہاجاتا ہے۔ یہ جلد کی چمک بڑھانے اور عمر رسیدگی کے اثرات کو روکنے والے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے – اور کہا جاتا ہے کہ یہ کولیجن کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے، اور جھریوں کی تشکیل کو کم کرتا ہے۔ یہ چائے سوزش مخالف خصوصیات سے بھی بھری ہوئی ہے جو مہاسوں، پمپلز اور ایکزیما جیسے مسائل کے دور کر کے جلد کو سکون میں رکھتی ہے۔ یہ چہرے سے مردہ خلیوں کو دور کرتی ہیں اورجلد کو جوان بناتی ہے۔

بال

Advertisement

اس چائے کو مستقل بنیادوں پر پینے سے آپ کی سر کی جلد میں ضروری وٹامنز اور منرلز کی فراہمی یقینی بنتی ہے اور یہ آپ کے بالوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ مضبوط بناتی ہیں۔ لیموں کی چائے سر میں خشکی اور خارش کو دور کرتی ہے۔ اس سے بالوں کا گرنا کم ہوتا ہے۔

جسم

جلد اور بالوں کے فوائد کے علاوہ، لیموں کی چائے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددفراہم کرتی ہے۔ وٹامن سی سے بھری ہوئی یہ چائے جس میں اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔

یہ مشروب انفیکشن سے فوری طور پرتحفظ فراہم کرکے آپ کو مختلف امراض سے بچاتا ہے۔ لیموں میں موجود میں فلیوونائڈز جو کہ ایک اینٹی آکسیڈنٹس کو طور پر کام کرتے ہیں فری ریڈیکلز کو دور کرتے ہیں اور دماغی امراض خطرے کو کم کرتے ہیں۔

یہ آپ کے دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن سی شریانوں اور رگوں کے ذریعے خون کے بہاؤ کوبہتر بناتا ہے اور جمنے سے بچاتا ہے اس طرح یہ فالج یا دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔

 لیموں آپ کے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، مستقبل میں آپ کے ذیابیطس ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔  اگرچہ لیموں میں تیزابیت ہوتی ہے تاہم  ایک بار جب وہ کے جسم میں داخل ہوجاتا ہے تو جسم اسے الکلائز کرنا شروع کر دیتا ہے۔

Advertisement

یہ چائے صحت مند دانتوں اور مسوڑھوں کو بھی یقینی بناتی ہے، چربی اور خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیوں کو پہنچنے والے نقصان سے لڑتے ہیں جو کینسر جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ چونکہ وہ زہریلے مادوں کو باہر نکالتے ہیں، اور میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں، اس لیے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

Advertisement

لیموں کے ساتھ کون سی چائے تیار کی جاسکتی ہے؟

لیموں کے ان گنت فوائد جان کر آپ اپنی من پسند چائے میں شامل کر کے اس کی افادیت کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ جیسے پودینے کی چائے میں شامل کر سکتے ہیں۔

  کیمومائل چائے میں لیموں شامل کر سکتے ہیں، اس طرح یہ چائے گلے کی سوزش کو دور کرنے میں مددفراہم کرے گی۔

تاہم اسے سب سے زیادہ سبز چائے میں شامل کیا جاتا ہے اس طرح یہ چائے کی افادیت کو کئی گنا بڑھا دیتاہے۔ لیموں کی تیزابیت چائے کی پتیوں کو زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ خارج کرنے کے لیے تحریک دیتی ہے جو دل سے متعلق بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہبسکس چائے کو بھی لیموں کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیموں کی سادہ چائے بنانے کا طریقہ

ایک پین میں ایک کپ پانی ڈال کر اسے ابالیں پھر اس میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ چائے کی پتی شامل کریں اسے تین منٹ تک پکنے دیں پھر اسے ایک کپ میں چھان لیں۔  اب ایک دوسرے کپ میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور دو چائے کے چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب اس میں چھنی ہوئی چائے شامل کریں لیجیئے صحت بخش لیموں کی چائے تیار ہے۔

Advertisement

لیموں کی چائے کے نقصانات

اس چائے کا زائد مقدار میں استعمال آپ کو نقصان پہنچاسکتا ہے، یہ دانتوں کے بیرونی تہہ کو ہٹاسکتی ہے، معدے میں تیزابیت کا باعث بن سکتی ہے، منہ کے زخم دیر سے مندمل ہوسکتے ہیں، لیموں کا استعمال پیٹ میں درد، اسہال، السر اور آنتوں کے سنڈروم کا باعث بن سکتا ہے، کھٹے پھلوں کا استعمال سردرد کا باعث بن سکتا ہے، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے یہ چائے غیر محفوظ ہے، یہ دماغٰی امراض جیسے الزائمر کو بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر