کیا غذا بھی پسینے کی ناگوار مہک کا سبب بنتی ہے؟ مگر کیسے
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ جو بھی غذا کھاتے ہیں ان سب میں ایک خاص مہک ہوتی ہے؟ اکثر یہ مہک قدرے ناگوار بھی ہوتی ہے جو غذائی مرکبات کے ذریعے آپ کے پسینے میں داخل ہوجاتی ہیں۔
ان مرکبات کوغیرمستحکم نامیاتی مرکبات یا وی او سی کہا جاتا ہے جو پسینہ کی زیادتی کا سبب بنتے ہیں اگر آپ بھی پسینے کی ناگوار مہک سے پریشان ہیں تو کچھ غذاؤں اور مشروبات کو غذا میں شامل رکھنے سے گریزکریں جانتے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی شخصیت آپ کی غذا کا آئینہ ہے،جانئے کس طرح
مچھلی
یقینی طور پر، مچھلی کا استعمال صحت کے بہت سے فوائد رکھتا ہے. یہاں تک کہ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم دوبارمچھلی کوغذا میں شامل رکھنا نہایت ضروری ہے تاہم، مچھلی میں پایا جانے والا ایک جز کولین جوکہ وٹامن بی کمپلیکس سے تعلق رکھتا ہے یہ ٹونا اور سالمن میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اور یہ قدرتی مچھلی کی بو پہنچانے کے لیے جانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت مچھلی کھانے کے بعد پورے دن اپنے پسینے سے کولین خارج کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسم میں شدید اور ناخوشگوارمہک آسکتی ہے۔
سرخ گوشت
سرخ گوشت میں امائنو ایسڈ کثرت سے پایا جاتا ہے ہاضمے کے عمل کے دوران اس کی کچھ مقدار آپ کی آنتوں میں رہ جاتی ہے۔ آنتوں کے انزائمزان کو توڑ دیتے ہیں پھر جب آپ کو پسینہ آتا ہے یہ آپ کی جلد پر موجود بیکٹیریا کے ساتھ مل جسم کی ناخوشگوار بوکا سبب بنتے ہیں۔
پراسیسڈ فوڈ
پراسیسڈ فوڈ اورجنک فوڈ دونوں ہی جسم کی بدبو کا سبب بن سکتے ہیں۔ کیونکہ ان غذاؤں میں چینی کی زائد مقدار کے ساتھ ان کا گلیسیمک انڈیکس بھی بہت زیادہ ہوتا ہے جو پسینے کی بدبو کا سبب بنتا ہے۔
پراسیسڈ فوڈ کے استعمال کے بعد خون میں موجود شوگر جلد پر موجود بیکٹیریا کے ساتھ مل کر بعض افراد کے پسینے کے مرکبات کو تبدیل کر دیتی ہیں اس طرح جسم سے ناگوار مہک آنے لگتی ہے۔مزید برآں، جنک فوڈز کلوروفیل سے بھرپور نہیں ہوتے، جو کہ ایک کیمیکل ہے جو جسم میں قدرتی ڈیوڈورائزر کا کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فائبر سے بھرپور غذاکس دماغی عارضے کو روکنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے؟
سبزیاں
گوبھی اور بروکولی جیسی کروسیفیرس سبزیاں بھی پسینے کی بو کی ذمہ دار ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سبزیاں سلفر سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ایک ایسا مرکب ہے جس کی بدبو بہت زیادہ سڑے ہوئے انڈوں کی طرح آتی ہے۔ اگر آپ ان سبزیوں کو کثیر مقدار میں استعمال کرتے ہیں تو جلد کے بیکٹیریا کے لیے سلفر کی دستیابی میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، اور اس کے نتیجے ایسے مرکبات پیدا ہو سکتے ہیں جن میں سلفر ہوتا ہے جو ناگوار مہک کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
