Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے دوستوں کے سامنے خود کو غریب محسوس کرنا دماغی عارضے کو جنم دیتا ہے، تحقیق

Now Reading:

اپنے دوستوں کے سامنے خود کو غریب محسوس کرنا دماغی عارضے کو جنم دیتا ہے، تحقیق
دماغی

اپنے دوستوں کے سامنے خود کو غریب محسوس کرنا دماغی عارضے کو جنم دیتا ہے، تحقیق

لندن: ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ اپنے دوستوں سے زیادہ  خود کوغریب محسوس کرنا دماغی صحت کی بدترین حالت سے منسلک ہے۔

دماغی صحت سے مراد کسی شخص کی مجموعی جذباتی اور نفسیاتی تندرستی ہے۔ اس میں کسی کے جذبات، خیالات اور طرز عمل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ صحت مند تعلقات بنانے اور برقرار رکھنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ اچھی ذہنی صحت ہی مجموعی صحت اور تندرستی کی ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائبر سے بھرپور غذاکس دماغی عارضے کو روکنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے؟

Advertisement

کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات کی ایک نئی تحقیق کے مطابق جو نوجوان خود کو اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں غریب یا پسماندہ گھرانوں سے تعلق رکھنے والا سمجھتے ہیں ان میں خود اعتمادی کی کمی کے ساتھ اور غنڈہ گردی کا شکار ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ جو لوگ خود کوغریب یا امیر محسوس کرتے ہیں وہ دونوں ہی غنڈہ گردی میں ملوث ہوتے ہیں تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ دوستوں کے درمیان معاشی مساوات کا احساس ذہنی صحت اور سماجی رویے پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اگرچہ معاشرے میں معاشی پسماندگی کا تعلق نوجوانوں میں دماغی صحت اور سماجی مسائل سے طویل عرصے سے رہا ہے، تاہم آپ کے قریبی سماجی دائرے میں رہنے والوں کی نسبت خود کو صرف غریب محسوس کرنا منفی رویہ سے متعلق ہے جبکہ یہ نئی تحقیق اس طرح کا تعلق ظاہر کرنے والی پہلی تحقیق ہے۔

محققین کے مطابق، نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنی ابتدائی جوانی میں دوستوں کے ساتھ سماجی موازنہ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے بارے میں جو فیصلے کرتی ہے جیسے وہ دوسروں کی نسبت کتنے مقبول یا پرکشش ہیں اس طرح کی سوچ نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے احساسِ نفس کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے، اور یہ سمجھی جانے والی معاشی حیثیت اس کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

Advertisement

کیمبرج گیٹس کی اسکالر اور پی ایچ ڈی، مطالعہ کی مرکزی مصنفہ بلانکا پییرا پی سنیئرکا کہنا ہے کہ  جوانی ایک طرح سے تبدیلی کی عمر ہے جسے نوجوان دوسروں کے ساتھ اپنے سماجی موازنے کو مد نظر رکھتے ہوئے خود فیصلہ کرنے اور اپنے احساس کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ احساس کے آپ کی معاشی حیثیت کیا ہے یہ نہ صرف معاشرے کے وسیع تناظر میں، بلکہ آپ کے قریبی ماحول سے وابستگی کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

محققین کے مطابق جب آپ جوان ہوتے ہیں تو اس وقت اپنے ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ دولت کا موازنہ سماجی اور ذاتی خود اعتمادی کے احساس پر اثر انداز ہوتا ہے۔

محققین نے نوجواںوں میں معاشی حیثیت اور ان کے حساس کے درمیان تعلق کو جاننے کے لیے ایک تحقیق کی جس میں برطانیہ کے 12995 ایسے بچوں کے درمیان دوستی گروپوں کے اندر سمجھی جانے والی معاشی عدم مساوات کا تجزیہ کیا جن کی عمریں 11 برس تھی۔

گیارہ سال کے وہ بچے جو اپنے آپ کو اپنے دوستوں سے زیادہ غریب سمجھتے تھے، ان میں  6 سے 8 فیصد کم خود اعتمادی نوٹ کی گئی، جبکہ ان میں فلاح و بہبود کے لحاظ سے 11 فیصد کمی دیکھی گئی بہ نسبت  ان لوگوں کے جو معاشی طور پر خود کو دوستوں کے برابر سمجھتے تھے۔

اسی طرح جو لوگ اپنے آپ کو کم امیر سمجھتے تھے ان میں جذباتی مسائل جیسے اضطراب اور غصے کے مسائل یا ہائپر ایکٹیویٹی بھی موجود تھی اور ساتھ ہی ان میں غنڈہ گردی کا امکان 17 فیصد زیادہ تھا۔ جبکہ 14 برس کی عمر تک پہنچنے پران میں غنڈہ گردی کرنے کو واضح طور پر نوٹ کیا گیا اس کا مطلب یہ ہے کہ معاشی عدم توازن اس عمل کو جنم دینے میں ایک اہم محرک ہے۔

 خود کے بارے میں منفی فیصلے آپ کو ایسی معلومات پر توجہ دینے کی طرف متوجہ کرتے ہیں  جو ذاتی قدر کی کمی کو تقویت دیتی ہے، جس کے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Advertisement

محقق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے آپ کو دوستوں سے زیادہ امیر یا غریب محسوس کرنے کے لیے امیر یا غریب ہونا ضروری نہیں ہے تاہم یہ سوچ نوجوان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے۔

یہ تازہ ترین مطالعہ، جو حال ہی میں جرنل آف چائلڈ سائیکالوجی اینڈ سائیکاٹری میں شائع ہوا ہے اور یہ تحقیق کیمبرج کی ماہر نفسیات پروفیسر سارہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے کی گئی جبکہ نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کے ڈاکٹر جیک اینڈریوز نے اس کی مشترکہ قیادت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر