
کھانے سے قبل بادام کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جانیے
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے قبل بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پہلے ناشتے پھر دوپہر اور رات کے کھانے سے 30 منٹ قبل 20 گرام بادام کھانے سے غذا کے بعد بڑھنے والی بلڈ شوگر کی سطح کو 20 فیصد تک کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق کے دوران لوگوں کا جائزہ 3 ماہ تک لیا گیا اور دریافت ہوا کہ بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات طویل المعیاد ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ بادام کھانے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر کھانے سے قبل چند بادام کھانے سے نا صرف ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ ذیابیطس کے مریضوں میں اس بیماری کی پیچیدگیوں کی روک تھام بھی ممکن ہے۔
اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں ہونے والے اضافے کو نظرانداز کردیتے ہیں اور بیشتر افراد کو علم ہی نہیں کہ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی اولین نشانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ روزانہ بادام کھا کر ہم اپنے جسم میں کیا تبدیلی لا سکتے ہیں؟
محققین کا کہنا تھا کہ اگر ہم بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول نہ کریں تو وقت گزرنے کے ساتھ ذیابیطس ٹائپ 2 کے عارضے کے شکار ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News