Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناک کی رطوبت کے اخراج کے لئے لہسن کا اس طرح استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

Now Reading:

ناک کی رطوبت کے اخراج کے لئے لہسن کا اس طرح استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے
لہسن

ناک کی رطوبت کے اخراج کے لئے لہسن کا اس طرح استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

موسم سرما کے ساتھ کئی موسمی بیماریا بھی چلی آتی ہیں ان ہی میں نزلہ وزکام اور فلوبھی شامل ہیں یوں تو ان بیماریوں کے لیے ادویات کے ساتھ گھریلوعلاج بھی تجویز کے جاتے ہیں جو اس ضمن میں کافی مؤثر ثابت ہوتے ہیں تاہم اس ضمن میں  لہسن کا استعمال فائدے کی جگہ نقصان پہنچاسکتا ہے۔

Advertisement

 فی زمانہ فلو اورسائنوسس کے علاج کے لیے ایک ایسا عجیب طریقہ پیش کیاگیا ہے جس کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فائدے سے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

 یہ علاج ایک ٹک ٹاک ویڈیو پر شیئر کیاگیا ہے جسے اب تک 115000 بار دیکھا جاچکا ہے۔

صحت کے حوالے سے اس عجیب رجحان نے کافی منفی اثرات مرتب کئے ہیں، تاہم صحت اور بہبود کی ایپ، ایورگرین لائف کے ماہرین نے صحت کے حوالے سے انتہائی فضول اور احمقانہ مشورے کے بارے عوام کی درست رہنمائی کے لیے ٹک ٹاک پر صحت کی اس مقبول ہوتی ویڈیوز پر ایک نظر ڈالی ہے۔

اس ویڈو میں دعویٰ کیا جارہا ہے موسم سرما کے دوران سائنوسس اور فلو کے نتیجے میں ناک میں جمع ہونے والی رطوبت کےخراج کے لیے ناک میں چھلے ہوئے لہسن کو لگنا مفید ثابت ہوتا ہے اس طرح یہ مائع بن کر بہنے لگتی ہے اس طرح ناک صاف ہوجاتی ہے۔

اگرچہ یہ کوئی نیا آئیڈیا نہیں ہے، لیکن اس رجحان نے نئے سال میں دوبارہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

Advertisement

اس طریقہ علاج میں لوگ لہسن کے جوے کو چھیلنے کے بعد ہر نتھنے میں 15 سے 30 منٹ تک ہلاتے ہیں تاکہ ان کے سائنوسس کو بہتر کیا جاسکے۔

ایک بار جب یہ عمل مکمل ہوجاتا ہے تو لہسن کے جوے کو ہٹا دیا جاتا ہے اس طرح اضافی بلغم ناک سے باہر نکلتا ہے اور ناک کے راستے کو صاف کرتا ہے۔

اس رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے طبی ماہر ڈاکٹر برائن فشر کا کہنا ہے کہ اگرچہ لہسن میں بیکٹیریا اور وائرس کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم لہسن کو اپنے نتھنوں میں لے جانا ناک اور ہڈیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ساتھ ہی لہسن میں موجود کیمیکل جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہتر صحت کے لیے لہسن کے عرق کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

Advertisement

تاہم ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ لہسن کو اس طرح استعمال کرنے کے بجائے اسے غذا میں شامل رکھنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ جبکہ انھوں نے اس ویڈیو کو دیکھ کر اس پرعمل کرنے سے منع کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر