
اسٹرابیری کوکھائیں چہرے پر لگائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
جب بھی جلد کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو کچھ پھل اس ضمن میں خاص اہمیت رکھتے ہیں ان ہی میں اسٹرابیری بھی شامل ہے۔ اسٹرابیری آپ کی صحت کوبہتر بنانے کے ساتھ جلد کو بھی ایک نئی دلکشی فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اسٹرا بیری میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسٹرابیری کو فیشل، ماسک یا اسکرب کے طور پربھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے جلد کی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹرابیری نہ تو پھل ہے اور نہ ہی بیری تو پھر کیا ہے؟
غذائی ریشہ
اسٹرابیری غذائی ریشے کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو آپ کے جسم میں نقصان دہ زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ غذائی ریشہ آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں بھی مددفراہم کرتا ہے، اس طرح قبض سے نجات ملتی ہے جو ایکنی اور مہاسوں کا بنیادی محرک ہے۔
فولک ایسڈ
فولک ایسڈ آپ کے جسم میں نئے خلیوں کی پیداوار اور خلیوں کی تخلیق نو میں مدد کرتا ہے۔
وٹامن سی
وٹامن سی کو جلد دوست وٹامن کہاجاتا ہے، کیونکہ یہ آزاد ریڈیکلزسے تحفظ فراہم کرتا ہے جو صحت مند خلیوں اور کولیجن کے نقصان کا باعث بنتا ہے، جو جلد پرجھریوں ظاہر ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔
اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو اسٹرابیری آپ کے چہرے اور جلد کو چمکدار اور صحت مند رکھنے میں حیرت انگیز کام کر سکتی ہے۔ یہاں پر اس مزیدار پھل کے جلد کے حوالے سےچند حیرت انگیز فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔
اسٹرابیری کے خوبصورتی کے فوائد
اینٹی ایجنگ پراپرٹیز
اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈنٹ ایلاجک ایسڈ ہوتا ہے جو کولیجن کے نقصان کو روکتاہے۔ جبکہ یہ جھریوں کی تشکیل کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس مقصد کے لیے اسٹرابیری کو اس طرح استعمال کریں۔
1 چائے کا چمچ شہد، 2 چائے کے چمچ بالائی اور ½ کپ اسٹرابیری کو اچھی طرح مکس کرکے اینٹی ایجنگ فیس پیک تیار کریں۔
اب اس پیک کو چہرے اور گردن پرکم از کم 20 سے 25 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس فیس پیک مکسچر کو ہفتے میں کم از کم ایک بارضرور استعمال کریں۔
نکھری رنگت
اسٹرابیری کا رس ایلاجک ایسڈ کی وجہ سے جلد کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے جلد پر تازہ اسٹرابیری کا رس استعمال کریں اور خشک ہونے دھولیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹرابیری کو نمک ملے پانی میں بھگوکر استعمال کرنے کے فائدوں سے واقف ہیں؟
گلابی ہونٹ
اسٹرابیری میں اہم وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو ہونٹوں کی رنگت کو گلابی بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ہونٹوں کی کھردری جلد کو صاف کرنے بھی مددفراہم کرتی ہے،اس کی ہائیڈریٹنگ خصوصیات آپ کے ہونٹوں کی قدرتی نمی کو برقرار رکھتی ہے۔
ایک اسٹرابیری کو ہونٹوں پر چند منٹ تک رگڑیں کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس عمل کو ہفتے میں کئی بار دہرائیں۔
بہترین اسکرب
اسٹرابیری کو جلد پر اسکرب کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں الفا ہائیڈروکسی ایسڈ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو کھردری جلد کو صاف کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ، یہ جلد کے کھلے مسامات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جبکہ شہد ایک موئسچرائزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس معمول کے طریقے کو ہفتے میں کم از کم تین بار کرنے سے چند مہینوں میں آپ کو صحت مند جلد مل جائے گی۔
آپ ایک کپ اسٹرابیری اور شہد ملاکر ایک بہترین اسکرب تیار کریں تاکہ کھردری جلد کو صاف کر کے اسے ہموار بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News