Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹرابیری کو نمک ملے پانی میں بھگوکر استعمال کرنے کے فائدوں سے واقف ہیں؟

Now Reading:

اسٹرابیری کو نمک ملے پانی میں بھگوکر استعمال کرنے کے فائدوں سے واقف ہیں؟

اسٹرا بیری ایک ایسا پھل ہے جوا پنے منفرد ذائقہ اورخوشبوکی بنا پربچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول ہے، اس میں کئی اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ اسٹرابیری کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جس کے بیج اس کی بیرونی سطح یا چھلکے پر ہوتے ہیں یہ بیج نہایت چھوٹے خم دارسطح میں ہوتے ہیں جن کی رنگت قدرے زرد رنگ کی ہوتی ہے۔ چونکہ اس پھل کی سطح ہموار نہیں ہوتی اس لئے بہت سے باریک کیڑے مکوڑے اور جراثیم ان میں جمع ہوجاتے ہیں جو انسانی آنکھ براہ راست دیکھے نہیں جاسکتے۔

Advertisement

اسٹرا بیری کو اچھی طرح نہ دھویا جائے تو سطح پر موجود جراثٰم معدے میں جاکر کئی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ نمک جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کسی پھل یا غذا کو کیڑے مکوڑوں سے پاک اور محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اسی لئے اسٹرابیری کو بھی کیڑے مکوڑوں سے بچانے اور پاک کرنے لئے اس اہم معدنیات کا استعمال کرنا بے حد فائدہ مند ہے۔

اس کے لئے ایک باؤل میں پانی لے کر اس میں ایک چمچ نمک شامل کریں اسٹرابیری کو اچھی طرح دھو کراس میں 30 منٹ کے لئے  بھگودیں، اس طرح یہ کیڑے مکوڑے اور جراثیم سے پاک ہو جائے گی۔ اگر آپ کو یہ خدشہ ہوکے نمک ملے پانی میں بھگونے سے اس کا ذائقہ خراب ہوجائے گا تو یہ عمل آپ سادے پانی کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر