Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسم میں کینسر کے تیزی سے پھیلنے کی اصل وجہ سائنسدانوں نے دریافت کرلی

Now Reading:

جسم میں کینسر کے تیزی سے پھیلنے کی اصل وجہ سائنسدانوں نے دریافت کرلی

سرطان یا کینسر کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والے امراض میں ہوتا ہے۔

سائنسدانوں نے جسم کے اندر کینسر کے پھیلنے کی بنیادی وجہ نے دریافت کرلی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق میں ماہرین نے ڈی این اے کے ایسے حصوں کی نشاندہی کی ہے جو کینسر کو پھیلنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطانق ڈی این اے کے یہ ننھے حصے رسولی کو ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

ان حصوں کو “ایکسٹرا کروموسومل” ڈی این اے کا نام دیا گیا ہے۔

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے ان حصوں کی دریافت اہم ترین پیش رفت ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ یہی حصے کینسر کی سنگین شدت کا باعث بنتے ہیں، اگر ہم ان کی سرگرمیوں کو بلاک کر دیں تو بیماری کو پھیلنے سے روکنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آج کل بیشتر افراد کی وہ پسندیدہ غذا جو کینسر کا شکار بنا دے

انہوں نے کہا کہ ہم نے دریافت کیا کہ ای سی ڈی این اے کینسر کا باعث بننے والے جینز کا کام کرتے ہیں جو کسی فرد کے کروموسوم سے خود کو الگ کر لیتے ہیں اور تباہی پھیلانے لگتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ای سی ڈی این اے کے باعث رسولیوں کا پھیلاؤ غیر متوقع تیزی سے ہونے لگتا ہے یا بیماری ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے لگتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ادویات کے خلاف بیماری کی مزاحمت کے باعث کینسر کو ایک بار پھر سر اٹھانے کا موقع ملتا ہے، مسئلے کی وجہ معلوم ہونے کے بعد ایسا طریقہ کار تلاش کرنا آسان ہو جائے گا جس سے مریضوں میں ای سی ڈی این اے کو ختم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر سے بچنا اب نہایت آسان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر