
ان گھریلو علاج سے کندھے کے درد سے چھٹکارا حاصل کریں
جسم کے کسی بھی جگہ پر درد ہوانسان کسی کام کا نہیں رہتا ہے اور اگریہ کندھے میں ہوتو روزمرہ کے معمول کے بھی انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے۔ تاہم کچھ گھریلوعلاج کو اپناکراس درد کو دور کر کے دوبارہ صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
یہ درد کندھے کے اندر اور اس کے آس پاس کے جگہ پر ہوسکتا ہے ایک بار جب آپ کے کندھے میں درد شروع ہوجائے تو، کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو بھی کمر میں درد کی شکایت رہتی ہے؟
یوں تو ہر عمر کے افراد اس درد کا سامنا کرسکتے ہیں، لیکن، جو لوگ ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز کو طویل عرصے تک استعمال کرتے ہیں وہ اس درد کا زیادہ سامنا کرتے ہیں۔ یہاں پرکندھے کے درد کو دور کرنے کے لیے کچھ قدرتی گھریلو ٹوٹکے پیش کیے جارہے ہیں۔ جبکہ دائمی اور شدید کندھے کے درد کے لیے، مناسب علاج اور تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
کولڈ کمپریس
کندھے کے درد کے لیے، پہلا قدرتی گھریلو علاج جو آپ کو آزماسکتے ہیں وہ ہے متاثرہ جگہ پر کولڈ کمپریس لگانا۔ سرد درجہ حرارت درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، یہ لیکٹک ایسڈ کی تعمیر کوکم کر دے گا، جو پٹھوں کے میٹابولزم کا ایک ضمنی پروڈکٹ ہے اور پٹھوں کے درد کو بڑھا سکتا ہے۔
ہدایات:
ایک تولیہ میں کچھ آئس کیوبز لے کر اسے متاثرہ جگہ پر کم از کم 10 سے15 منٹ تک رکھی۔
نوٹس:
برف کو براہ راست جلد پر نہ لگائیں، کیونکہ یہ فراسٹ بائٹ کا سبب بن سکتا ہے اور حالت کو مزید خراب کر سکتا ہے۔
ایپسم نمک
ایپسم نمک کندھے کے درد سے نجات دلا نے معاون ثابت ہوسکتا ہے یہ خون کی گردش کو بڑھا کر تناؤ کو کم کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔
ہدایات:
ایک برتن میں گرم پانی لیں اب اس میں ایپسم نمک کی کچھ مقدار شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں درد کی جگہ پر اس کو ڈالیں یا اس میں تھوڑی دیر کے لیے ڈبوکر رکھیں۔ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے ہفتے میں 3 بار دہرائیں۔
نوٹس:
آپ ایپسم نمک کے ساتھ گرم پانی میں تولیہ بھگو کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
گرم کمپریس
ٹھنڈے کمپریسس کی طرح، گرم کمپریسس بھی کندھے کی سوزش، درد اور سوجن کے علاج میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ چوٹ لگنے کے 48 گھنٹے بعد گرم کمپریس استعمال کرنا بہتر ہے۔ اس کے علاوہ، گرم کمپریس دباؤ والے پٹھوں کے درد کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ہدایات:
گرم پانی کے تھیلے میں گرم پانی ڈال کر اسے درد والے کندھے پر کم از کم 10 سے 15 منٹ تک رکھیں، اس عمل کو دن میں تین سے چار بار دہرائیں۔
نوٹس:
اس کے لیے آپ گرم شاورکا بھی استعمال کر سکتے ہیں اور کم از کم 5 سے 10 منٹ تک متاثرہ کندھے پر گرم پانی کا استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کندھوں کے درد کا علاج کیسے کریں؟
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل کندھے کے درد سے نجات دلانے میں بے حد مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ یہ آپ کے خون کی گردش کو بہتر بناکر سوجن اور سختی کو کم کر سکتا ہے۔
ہدایات:
زیتون کے تیل کو صرف چند سیکنڈ کے لیے گرم کریں، ٹھنڈا ہونے پر متاثرہ کندھے پر مساج کریں، کم از کم 10 منٹ تک ایسا کریں۔
نوٹس:
درد سے آرام حاصل کرنے کے لیے اسے روزانہ چند بار دہرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News