 
                                                      امرود کے ایسے فائدے جن سے آپ وقف نہیں
امرود کا منفرد ذائقہ بچوں اوربڑوں سب ہی پسند ہوتا ہے یہ فروٹ چاٹ کا سب سے اہم پھل ہے تاہم اس کھٹے میٹھے امرود میں کئی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پورے دن میں چار سے پانچ امرود کھائیں اور کمال دیکھیں
یہاں پر اس کے چند حیرت انگیز فائدے بیان کیے جارہیں۔
قوت مدافعت
امرود میں ایک نارنگی کی نسبت چار گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کو بہتر بناکر عام انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ذیابیطس دوست پھل
فائبر سے بھرپوراور گلیسیمک کے کم ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کو منظم کرنے کے ساتھ خون میں چینی کو سطح کو توازن میں رکھتا ہے۔
دل کا محافظ
امرود جسم میں پوٹاشیم اور سوڈیم کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے بلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے ساتھ ہی یہ کولیسٹرول کو بھی منظم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
قبض کا مفید علاج
صرف ایک امرود دن بھرکی فائبر کی تجویز کردہ خوراک کا بارہ فیصد فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں موجود بیج آنتوں کو متحرک رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امرود کے صحت پر حیران کن فوائد
بہتر بینائی
امرود میں موجود وٹامن اے صحت مند بینائی کوفروغ دیتا ہے یہ نہ صرف بینائی کو کم ہونے بچاتا ہے بلکہ اسے بہتر بھی بناتا ہے۔
مارننگ سکنس
حمل کے دوران متلی اور قے وہ بھی صبح کے وقت ہونا ایک عام مسئلہ ہے جسے مارننگ سکنس کہاجاتا ہے امرود میں وٹامن بی 6 موجود ہوتا ہے جو اس مسئلے کو حل کرنے صلاحیت رکھتا ہے اس طرح مارننگ سکنس پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 