Advertisement
Advertisement
Advertisement

مضبوط اور صحت مند مسوڑھوں کے لیے ان باتوں پر عمل کریں

Now Reading:

مضبوط اور صحت مند مسوڑھوں کے لیے ان باتوں پر عمل کریں
مسوڑھوں

مضبوط اور صحت مند مسوڑھوں کے لیے ان باتوں پر عمل کریں

منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، اسی لیے اس کی صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ دانت اور مسوڑھے اگر صحت مند ہوں گے تو آپ کی مسکراہٹ بھی دلفریب ہوگی۔

مسوڑھوں کی صحت کا خیال رکھنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ دانتوں کو ترتیب اور مضبوطی کے ضامن ہیں یہاں پر ان ہی کو صحت مند رکھنے کے چند طریقے پیش کئے جارہے ہیں۔

 دانتوں کو برش کریں

منہ کی صفائی کے لیے جو پہلا کام کیاجاتا ہے وہ دانتوں کو برش کرنا ہے اس کے لیے ہمیشہ نرم یا درمیانے برسٹل ٹوتھ برش اور فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں، ہر روز صبح و شام برش کرنے کو اپنی عادت بنالیں اور تقریباً دومنٹ تک برش کریں۔

برش کو ہلکے ہاتھ سے دائروں اور عمودی اسٹروک میں رکھیں اس طرح مسوڑھیں محفوظ رہے گے۔ برش کو 45 ڈگری کے زاویے پر تھامیں کر برش کریں ساتھ زبان پر بھی برش کرنا نہ بھولیں۔ کوشش کریں کہ برش کو ہر دو سے تین ماہ بعد تبدیل کریں۔

 دن میں ایک بار فلاس کریں

Advertisement

فلاسنگ آپ کے دانتوں کے درمیان سے کھانے اوردیگر ذرات کو مؤثر طریقے سے صاف کرتی ہے اگر یہ غذائیں صاف نہ کی جائیں تو مسوڑھوں میں جلن کا باعث بن سکتی ہے اس لیے دن میں کم از کم ایک بار فلاس ضرور کریں۔

مسوڑوں کے لیے موزوں غذا کا استعمال

میٹھی غذائیں اورسافٹ ڈرنکس سبھی منہ میں نقصان دہ بیکٹیریا کی نشوونما کو بڑھاتی ہیں جو مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں، اس کے برعکس ڈیری مصنوعات اور دیگر کیلشیم سے بھرپور غذائیں آپ کے دانتوں کے لیے بہترین ہیں۔ تازہ پھل اور سبزیاں ان کی صحت کو مزید بڑھاتی ہیں۔ اگر آپ کوئی میٹھی چیز کھاتے ہیں تو اس کے بعد پانی سے کلی ضرورکریں۔

ہائیڈریٹ رہیں

لعاب کی پیداوار منہ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ بیکٹیریا کی نشوونما کو روکتی ہے۔ کھانے کے ذرات منہ میں لعاب کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں اس طرح یہ ذرات کو دانتوں کے درمیان جمع ہونے سے روکتا ہے۔ منہ میں تھوک کی مناسب مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے روزانہ 7 سے 8 گلاس پانی پئیں، خاص طور پر جب آپ کو پیاس لگی ہو یا آپ کا منہ خشک ہورہا ہو۔

Advertisement

مسوڑھوں کی بیماری

مسوڑھوں کی بیماری کے کئی عوامل ہییں جیسے ذیابیطس، مسوڑھوں کی موروثی بیماری، خواتین اور لڑکیوں میں ہارمونل تبدیلیاں، دوائیں جو منہ کو خشک کرتی ہیں، زبانی حفظان صحت کی خراب عادات، ان بیماریوں سے بچنے کے لیے معالج سے رابطہ کریں۔

Advertisement

 تمباکو نوشی سے پرہیز کریں

سگریٹ نوشی مسوڑھوں اور دانتوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے سگریٹ نوشی مبینہ طور پر آپ کے مدافعتی نظام کو کمزور کر کے مسوڑھوں کے انفیکشن کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر