Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈے کی سفیدی کے ان گنت فوائد جنہیں یقیناً آپ نہیں جانتے

Now Reading:

انڈے کی سفیدی کے ان گنت فوائد جنہیں یقیناً آپ نہیں جانتے
انڈے

انڈا صحت سے پوراورایک مکمل غذا ہے اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ فوری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

انڈا منفرد ذائقہ رکھنے کی وجہ سے میٹھے اور نمکین دونوں کے طرح کے پکوانوں میں استعمال کیاجاتا ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد اسے دن کی پہلی غذا یعنی ناشتے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

انڈا دو حصوں زردی اورسفیدی پر مشتمل ہوتا ہے یہ دونوں ہی غذائیت سے بھرپورہوتی ہیں تاہم ماہرین سفیدی کو انتہائی صحت بخش قرار دیتے ہیں۔

انڈے کے حوالے سے اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ اس میں موجود زردی جسم میں کولیسٹرول ی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ لوگوں کی اکثریت صرف سفیدی کو غذا میں شامل رکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔

مکمل انڈے کے بجائے صرف سفیدی کو غذا میں شامل رکھنے سے آپ اس کی کیلوریز کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں کیونکہ تمام تر چکنائیاں زردی میں موجود ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر انڈے کی سفیدی کے چند حیران کن فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔

کولیسٹرول سے پاک

Advertisement

اگر انڈے سے زردی کو نکال دیا جائے تو جو سفیدی بچ جاتی ہے اس میں کوئی کولیسٹرول نہیں ہوتا ہے۔ لہذا ایسے افراد جو ہائی کولیسٹرول میں مبتلا ہیں وہ سفیدی کو غذا میں شامل رکھ کر دل کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

پروٹین سے بھرپور

انڈے کی سفیدی میں بہترین معیار کا پروٹین کثرت سے پایا جاتا ہے جو آپ کے جسم کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ کھانے کی طلب روکنے میں مددفراہم کرتا ہے۔

ضروری وٹامنز سے بھرپو

انڈے کی سفیدی میں رائبوفلیوین اور وٹامن بی ٹو موجود ہوتا ہے جو پٹھوں کی تنزلی اور مائیگرین سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

کم کیلوری والی غذا

Advertisement

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں مکمل انڈے کے بجائے صرف سفیدی کو غذا کا حصہ بنائیں اس طرح زردی کی کیلوریز کی بچے رہیں گے۔

Advertisement

بلڈ پریشر کو توازن میں رکھے

امریکن کیمیکل سوسائٹی کے تحت کی جانے والی تحقیق کے مطابق انڈے کی سفیدی میں ایک ایسا پروٹین پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کوتوازن میں رکھتا ہے۔

امراض قلب کے خطرے کو کم کرے

انڈے کی سفیدی میں موجود پوٹاشیم امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے ساتھ ہی یہ شریانوں میں خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر