
پاکستان میں سرطان کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان میں سرطان کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ترین ’سائبر نائف‘ روبوٹک ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے نوری اسپتال میں سائبر نائف روبوٹک ٹیکنالوجی کا اجراء کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ عوامل جو چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھادیتے ہیں
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر نائف اب تک کا جدید ترین روبوٹک ریڈیو تھراپی آلہ ہے۔ سائبر نائف ٹیکنالوجی کینسر کا جراحی، درد اور کسی بھی مشکل سے پاک آسان طریقہ علاج ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس طریقے سے اسٹیروٹیکٹک ریڈیو سرجری اور اسٹیروٹیکٹک باڈی ریڈی ایشن تھراپی کی جاتی ہے۔ طریقہ علاج سے کینسر کے مریض کو انتہائی درست انداز میں شعاعیں لگائی جاتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر نائف طریقہ علاج انسانی جسم، اعضاء پر کسی بھی قسم کے مضر اور منفی اثرات سے پاک ہے۔ مریض کو جدید طریقہ علاج سے کینسر کے مرض سے صحت یابی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرطان جیسے موذی مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنائیں
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر نائف کا گزشتہ دنوں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے افتتاح کیا تھا۔رافیل ماریانو نے نیشنل ریڈی ایشن ایمرجنسی کوآرڈینیشن سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کینسر کے علاج بارے میں آئی اے ای اے کے ’امید کی کرن‘ پروگرام کے تحت علاقائی مرکز کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News