Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ عوامل جو چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھادیتے ہیں

Now Reading:

وہ عوامل جو چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھادیتے ہیں

خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ کئی طرح کے امراض جنم لینے لگتے ہیں تاہم متوان غذا، بھرپور نیند، ذہنی دباؤ سے دوری اور باقائدہ ورزش سے ان امراض سے نہ صرف بچا جاسکتا ہے بلکہ  ان کے خطرات کو کم بھی کیاجاسکتا ہے ان امراض میں اوسٹوپروسیس اور چھاتی کا سرطان سب سے عام ہیں۔

 چھاتی کا سرطان خواتین میں سب عام کینسر میں سے ایک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہر آٹھ میں سے ایک عورت کو زندگی میں چھاتی کے سرطان ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ چھاتی کے سرطان کی بہت سے وجوہات ہیں جن میں ہارمون کا عدم توازن، ناقص غذا، مختلف اقسام کا نشہ، ذہنی تناؤ شامل ہیں تاہم یہاں کچھ ایسے عوامل کا ذکر بھی کیا جارہا ہے جن کا جاننا نہایت ضروری ہے۔

عمر

خواتین کی عمر بڑھنے کے ساتھ چھاتی کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکن کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ 40 برس کے بعد تمام خواتین کو سال میں ایک بار میموگرام کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ برقت تشخیص کی جاسکے۔

موروثیت یا جین

Advertisement

ایسی خواتین جن کے خاندان میں پہلے ہی یہ بیماری کسی کو ہوچکی ہے تو ایسی صورت میں یہ خطرہ دیگر خواتین کی نسبت بڑھ جاتا ہے۔

تابکاری

بچپن یا جوانی میں جسم کے اس حصے میں کسی قسم کی تابکاری علاج کی غرض سے استعمال کی گئی کینسر کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

مینوپاز

اگرکسی خاتون کا مینوپاز 55 سال کے بعد شروع ہوتو ان میں بھی اس بیماری کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

بچے کی پیدائش کی عمر

Advertisement

30  سال کی عمر کے بعد بچے کو جنم دینا آپ کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

حمل

وہ خواتین جو کبھی حاملہ نہیں ہوئیں ان میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جو ایک یا زیادہ بار حاملہ ہوئیں ہیں۔

ہارمون تھراپی

بڑھتی عمر یعنی مینوپاز کے بعد اکثر خواتین جسم میں ہارمون کوتوازن میں رکھنے کے لیے ہارمون تھراپی، خاص طورپر ایسی جو ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کو یکجا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں، بعض قسم کے چھاتی کے کینسر کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔

موٹاپا

Advertisement

زیادہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی ) پوسٹ مینوپاسل خواتین میں چھاتی کے کینسر کے زیادہ خطرے سے منسلک ہوتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اضافی چربی کے خلیے، جو ایسٹروجن بناتے ہیں، چھاتی کے سرطان کے زیادہ خطرے کے لیے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔

 تاہم صحت مند طرز زندگی اپنا کر اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں، کوشش کریں بڑھتی عمر میں  ان باتوں کا زیادہ خیال رکھیں تاکہ ایک صحت مند زندگی گزار سیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر