
بنا چاول کے کھیر بنائیں مہمانوں سے داد پائیں
میٹھا کسے پسند نہیں اور یہ دودھ سے تیار کیا جائے تو انتہائی صحت بخش بھی ہوتا ہے یوں تو دودھ سے بھی کئی طرح کے میٹھے تیار کئے جاتے ہیں تاہم کھیر کی اپنی ہی الگ شان ہے کھیر بھی مختلف طرح سے بنائی جاتی ہے جیسے چاول کی کھیر، ساگودانے کی کھیر، گاجر کی اور ڈبل روٹی کی کھیر۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مہمان اچانک آجاتے ہیں اور میٹھا تیار کرنے کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے اسی لئے آج یہاں آپ کو چند منٹوں تیار ہو نے والی کھیر بتا رہیں جو نہ صرف کم وقت میں تیار ہو جاتی ہے بلکہ بے حد مزے دار بھی ہوتی ہے۔ وہ ہے ڈبل روٹی کی کھیر، کیونکہ ڈبل روٹی اور دودھ تقریباًہر گھر میں موجود ہوتا ہی ہے تو اسی سے بہترین میٹھا تیار کیا جاسکتا ہے ۔
اجزاء:
دودھ 1 لیٹر
ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد
چینی ½ کپ یا حسب ذائقہ
الائچی پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
بادام کٹے ہوئے حسب ضرورت
کھوپرا کٹا ہوا حسب ضرورت
کشمش حسب ضرورت
یہ بھی پڑھیں: دودھ میں صرف ایک جز کا استعمال اس کی طاقت کوکئی گنا بڑھا دیتا ہے
ترکیب:
دودھ کو کسی بھی برتن میں گرم کرنے کے لئے رکھ دیں اور گرم ہونے پر اس میں الائچی پاؤڈر شامل کرلیں آنچ دھیمی کردیں۔ اب ایک بلینڈر میں ڈبل روٹی کے سلائس اور تھوڑا سا دودھ ڈال ہلکا سا بلینڈ کر لیں، یا پھر ڈبل روٹی کو چو پر میں باریک پیس لیں اگر یہ ممکن نہ ہو تو ڈبل روٹی کو چھوٹے چھوٹے پیس کر کے دودھ میں شامل کر لیں اور چمچ ہلاتے رہیں۔
اب اس میں خشک دودھ بھی ڈال دیں، کچھ منٹ میں کھیر گاڑھی ہونا شروع ہو جائے گی اب اس میں چینی شامل کر دیں اور آخر میں کشمش، بادام اور کھوپڑا ڈال کر چولھے سے اتار لیں۔ اب مٹی کی پیالی یا کسی بھی برتن میں نکال کر بادام سے گارنش کریں لیجئے مزیدار ڈبل روٹی کی کھیر تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News