Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا کیلے کے چھلکے سے تیار آٹا گندم سے زیادہ صحت بخش ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

Now Reading:

کیا کیلے کے چھلکے سے تیار آٹا گندم سے زیادہ صحت بخش ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
کیلے

کیا کیلے کے چھلکے سے تیار آٹا گندم سے زیادہ صحت بخش ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

کیلا دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا اور پسند کیا جانے والا انتہائی صحت بخش پھل ہے جبکہ یہ بچوں کی پہلی ٹھوس غذا بھی ہے۔

اسے کھانے کے ساتھ اس کے چھلکو کو جلد کے کئی مسائل کے حل کے استعمال کیا جاتا ہے یہ بات درست ہے کہ جب بھی آپ کیلے کے چھلکے کو جلد پر استعمال کرتے ہیں تو آپ ایک طرح کی ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے، تاہم  اب اس کے چھلکے کا آٹا بھی آپ کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

اب آپ جب بھی کیلا کھائیں چھلکے کو پھینکتے وقت یہ ضرور سوچیں کہ آپ چھلکا نہیں بلکہ ایک لذیذ اورغذائیت سے بھرپور ناشتہ پھینک رہے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کیلے کے چھلکوں کو سوکھا کراس کو آٹے کی طرح پیس لیا جائے تو یہ سیاہ آٹا بیکڈ مصنوعات جیسے کوکیزمیں استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ان سے بنی ہوئی اشیاء کا ذائقہ گندم ہی کی طرح بہترین ہوتا ہے۔

Advertisement

یقیناً آپ نے شاید اس سے پہلے کبھی بھی کیلے کے چھلکے کو اس طرح غذا میں شامل کرنے کے بارے میں غور نہیں کیا ہوگا تاہم سائنسدانوں کا یہ کہنا ہے کہ کیلے کے چھلکے کا آٹا نہ صرف کھانے کے لیے محفوظ ہے بلکہ غذائیت سے بھر پور بھی ہے۔

جب سائنسدانوں نے تجربے کے طور پر کیلے کے چھلکے کے آٹے سے بنی کوکیز کے ذائقہ کو جانچنے کے لیے صارفین کے سامنے رکھا تو انہوں نے اس کے ذائقے کو اتنا ہی بہترین قرار دیا جتنا کہ چھلکے سے پاک چینی کوکیزکا تھا۔

Advertisement

جب کہ اس آٹے سے بنی اشیاء معدنیات اور کینسر سے لڑنے والے غذائی اجزاء بھی فراہم کرتی ہے، مثال کے طور پر کیلے کے چھلکوں سے بھرپورتحقیق کے لیے  بنائی گئی کوکیز میں بہت زیادہ فائبر، میگنیشیم، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات موجود تھے۔

تاہم اس آٹے کے استعمال کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ بہت زیادہ کیلے کے چھلکے کا آٹا شامل کرنے کے نتیجے میں کوکیزکارنگ بھورا اور یہ کھانے میں قدرے سخت تھی۔

تاہم جب اس کی مقدار کو ایک خاص تناسب سے استعمال کیا گیا تو اس کی ساخت میں خاصی بہتری آئی جبکہ یہ کمرے کے درجہ حرارت پر تین ماہ تک شیلف میں خراب ہونے سے محفوظ رہی جو کہ اس کی ایک اور اضافی خوبی ہے۔

اگرچہ تحقیق میں ابھی تک کیلے کے چھلکے کے آٹے کو صرف بیکڈ کوکیزمیں استعمال کرنے کے نتائج کو دیکھاگیا ہے تاہم ان نتائج کی روشنی میں بریڈ، کیک اور پاستا میں کیلے کے چھلکے کا آٹا استعمال کرنا بھی قابل غور ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سر میں درد رہتا ہے تو کیلے کھائیے

اسی طرح کا ایک اورمطالعہ جو پچھلے برس کیلے کے چھلکے پر کیا گیا تھا تو اس میں پتا چلا کہ پھل کا زرد چھلکا بیکڈ پروڈکٹ کو قدرتی کھانے کا رنگ فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ غذائیت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

اسی طرح 2016 کی ایک تحقیق کے مطابق کیلے کے چھلکے کے آٹے کے ساتھ 10 فیصد تک گندم کے آٹے کوملاکرروٹی بنانے سے اس میں  پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی کی مقدارک کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

یہاں تک کہ کچھ فوڈ بلاگر نے سالن میں بھی کیلے کے چھلکوں کا استعمال کیا ہے۔

Advertisement

اس پھل کے چھلکے کو غذا میں شامل رکھنا ایک صحت مندانہ طرز عمل ہے اس طرح یہ کھانے کے ضیاع کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کیلے کے وزن کا تقریباً 40 فیصد اس کے چھلکے میں ہوتا ہے اورہمیشہ ہی اس غذائیت سے بھرپور چھلکے کو پھینک دیا جاتا ہے۔

یہاں بات جاننا بھی ضروری ہے کہ کچے کیلے کے چھلکوں میں غذائیت نہیں ہوتی تاہم پکے ہوئے زرد کیلے جس طرح کھانے میں لذیذ ہوتے ہیں اسی طرح اس کے چھلکے بھی غذائیت سے بھرہوتے ہیں جن میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔

تاہم یہ خصوصیت محض کیلوں کے چھلکوں کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ تمام ہی دوسرے پھلوں کے چھلکے بھی اسی طرح کی افادیت رکھتے ہیں جیسے کہ آم کا چھلکا، جو کیک کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کو بڑھانے اور اس کے ذائقے کو بہتر بنانے میں اہم کرادار ادا کرتا ہے۔

لہذا اگلی بار جب آپ کیلا کھائیں تو اس کے چھلکے کو بھی استعمال میں لائیں تاکہ غذائیت کے ساتھ صحت بھی بڑھائی جاسکے۔

یہ مطالعہ  اے سی ایس  فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر