Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے تباہ کن اثرات جان لیں

Now Reading:

افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے تباہ کن اثرات جان لیں

سگریٹ نوشی ایک بد ترین لت ہے جس کے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق 1.1 بلین افراد تمباکو نوشی کی لعنت کا شکار ہیں۔

بیشتر افراد کو افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کی عادت ہوتی ہے لیکن یہ عمل صحت کے لئے کتنا نقصان دہ ہے، آئیے جانتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی نہیں۔

افطار کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں سگریٹ کا ایک کش آپ کی شریانوں کو سکیڑ دیتا ہے اور خون میں آکسیجن کو مناسب مقدار میں جذب نہیں ہونے دیتا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ چھوڑنے کے 5 طریقے جانیے

اس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اس کے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، دل کی دھڑکن بے ربط ہو جاتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

ان سب عوامل سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور جو پہلے سے دل کے مریض ہیں ان کے لئے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے سے نہ صرف دل کی تکلیف ہونے کا خطرہ ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں کپکپاہٹ اور کمزوری کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔

افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینا اچانک موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ماہرِ کارڈیالوجسٹس کے مطابق اس ایک مہینے میں افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے سے دل کی شریانوں کو جتنا نقصان پہنچتا ہے اتنا پورے سال میں نہیں پہنچتا۔

Advertisement

وجہ صرف یہ ہے کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جوکہ جسم اور خاص کر دل کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی چھوڑنے کے ایک ماہ بعد صحت میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں؟ جانیے

ماہرین نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ سگریٹ نوشی جیسی عادات کو ترک کرنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ جب انسان روزے کی حالت میں دن بھر میں تقریباً 14 سے 15 گھنٹے تک سگریٹ پئے بغیر رہ سکتا ہے تو یہ عمل سال بھر بھی کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

سگریٹ نوشی دل کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے، یہ پھیپھڑوں کی خرابی اور کینسر کا بھی سبب بن سکتی ہے۔

اس لئے اس کو ترک کرنا خود سگریٹ نوش کے لئے بھی اور جو ان کے آس پاس اس سے متاثر ہو رہے ہیں ان کے لئے بھی بہتر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
کیا میدہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر