Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ 7 سے 8 گلاس پانی پینے کے فوائد آپ کو دنگ کردیں گے

Now Reading:

روزانہ 7 سے 8 گلاس پانی پینے کے فوائد آپ کو دنگ کردیں گے

پانی ہماری صحت کے لیے اہم ہے اور اسی لیے یہ ضروری ہے کہ آپ وافر مقدار میں پانی پییں۔

لیکن کیا آپ روزانہ 7 سے 8 گلاس پانی پینے کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

وزن میں کمی

زیادہ پانی پینے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے۔

کھانے سے قبل ایک سے 2 گلاس پانی پینے سے پیٹ جلد بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور زیادہ مقدار میں غذا کو جسم کا حصہ بنانا مشکل ہوتا ہے۔

Advertisement

جسمانی توانائی میں اضافہ

جسم میں پانی کی کمی تھکاوٹ کا شکار کرتی ہے جبکہ مناسب مقدار میں پانی پینے سے دل زیادہ مؤثر انداز سے جسم کو خون فراہم کرتا ہے۔

پانی سے خون کو آکسیجن اور دیگر اہم اجزا خلیات تک پہنچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تناؤ میں کمی

اگر جسم پانی کی کمی کا شکار ہو تو جسم اور ذہن دونوں تناؤ کے شکار ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ کو پیاس محسوس ہو رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں کسی حد تک پانی کی کمی ہو چکی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: روزانہ کی بنیاد پر پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے تناؤ کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

مسلز کی صحت بہتر ہوتی ہے

پانی پینے سے مسلز اکڑتے نہیں جبکہ یہ سیال جسمانی جوڑوں کے افعال کو ہموار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

جب جسم میں پانی کی مناسب مقدار ہو تو آپ جسمانی طور پر زیادہ وقت تک متحرک رہ سکتے ہیں یعنی زیادہ ورزش کر کے مسلز بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جِلد کے لیے اہم

Advertisement

جب جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو چہرے پر جھریاں اور باریک لکیریں گہری ہونے لگتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے خلیات کی زندگی طویل ہوتی ہے اور چہرہ جوان نظر آنے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمِ گرما میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں

پانی سے جِلد کے لیے خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے جس سے جِلد کو جگمگانے میں مدد ملتی ہے۔

قبض سے تحفظ

فائبر نامی غذائی جز کے ساتھ ساتھ کھانے کو ہضم کرنے کے لیے پانی بھی بہت اہم ہوتا ہے۔

Advertisement

پانی کی کمی ہونے پر جسم غذا میں موجود پانی کو جذب کرلیتا ہے جس کے باعث آنتیں خشک ہونے لگتی ہیں اور قبض کا سامنا ہوتا ہے۔

گردوں کی پتھری کا خطرہ کم ہوتا ہے

کم مقدار میں پانی پینا گردوں کی پتھری کا خطرہ بڑھانے والی ایک بڑی وجہ ہے۔

پانی جسم کے اندر موجود نمکیات اور منرلز کو پیشاب کے راستے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، نمکیات اور منرلز کی ٹھوس شکل کو ہی گردوں کی پتھری کہا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر