ماہرین نے یادداشت کو بہتر بنانے کا آسان طریقہ بتادیا
ماہرین نے یادداشت کو بہتر بنانے کا آسان طریقہ بتادیا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہینے میں صرف ایک بار ورزش کرنے سے یادداشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
سائنسدانوں نے 30 سال سے زائد عمر کے 1400 افراد کی عادات پر جانچ کی اور36 سے لے کر 69 سال کی عمر تک افراد کے لیے ایک سوال نامہ تیار کیا جس میں مختلف عمروں کے افراد سے ان کی روزمرہ کی زندگی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ یادداشت کی کمزوری کی وجہ کونسی عادت بن سکتی ہے؟
جن افراد پر ریسرچ کی گئی جب وہ 69 برس کے ہوئے تو رضا کاروں نے ان کی یادداشت، توجہ، زبان اور بات چیت کی صلاحیت کا ٹیسٹ لیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کی یادداشت بہتر پائی گئی اور جو نسبتاً زیادہ متحرک نظر آئے وہ ماہانہ ایک سے چار مرتبہ ورزش کیا کرتے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش میں بیڈ منٹن، تیراکی، فٹنس ایکسر سائز، یوگا، ڈانسنگ، فٹبال، جاگنگ اور تیزی کے ساتھ چہل قدمی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
