Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یادداشت کی کمزوری کی وجہ کونسی عادت بن سکتی ہے؟

Now Reading:

یادداشت کی کمزوری کی وجہ کونسی عادت بن سکتی ہے؟

کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اکثر باتیں یا پھر چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں، اور اکثر فکرمند رہنا بھی یادداشت کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا، جس کے نتائج جرنل پرسنلٹی اینڈ اِنڈیویجیول ڈیفرینسس میں شائع ہوئے۔

امپرئیل کالج لندن کی نئی طبی تحقیق میں یہ جائزہ لیا گیا تھا کہ اکثر پریشان یا فکرمند رہنے والے افراد کی یادداشت کیسی ہوتی ہے؟

لوگوں سے سروے کرکے معلوم کیا گیا کہ انہیں اپنی زندگی کے مختلف واقعات کس حد تک یاد ہیں اور پھر اس کا موازنہ 5 شخصی خصوصیات جیسے کسی منفی واقعے پر ردعمل کے اظہار، باہری دنیا میں دلچسپی، صاف گوئی، حالات سے مطابقت اور شعوری آگاہی پر مرتب اثرات سے کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جو افراد زیادہ فکرمند اور چڑچڑے رہتے ہیں وہ یادداشت کے ٹیسٹوں میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

Advertisement

محققین نے بتایا کہ منفی واقعے پر ردعمل کے اظہار کو اکثر نفسیاتی مسائل سے منسلک کیا جاتا ہے ، جس سے ممکنہ طور پر یادداشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسی طرح حالات سے مطابقت پیدا کرنے والی خصوصیت کو بھی یادداشت کی کمزوری سے منسلک کیا گیا مگر محققین کے مطابق ابھی اس کی وجہ واضح نہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد صاف گو ہوتے ہیں یا معمولات سے ہٹ کر چیزوں میں دلچسپی محسوس کرتے ہیں، ان کی یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔

محققین کے خیال میں دماغ اور جسم کو متحرک کرنے والی سرگرمیوں سے وقت گزرنے کے ساتھ یادداشت کو فائدہ ہوتا ہے۔

ایسے افراد کے دماغ اور جسم میں ورم کی شرح بھی کم ہوتی ہے جس سے بھی یادداشت کو فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر