
ہاتھوں کی رگیں کچھ افراد میں نمایاں کیوں ہوتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
کچھ لوگوں کے ہاتھوں کی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہوتی ہیں اور ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ جلد بوڑھے ہو رہے ہیں۔
جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، یہ کوئی طبی مسئلہ نہیں مگر کچھ افراد کو لگتا ہے کہ اس سے ان کے ہاتھ بدصورت ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک عام بات ہے، یہ تاثر درمیانی عمر کی خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے کیونکہ انہیں عمر بڑھنے کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مردوں کو بھی لگتا ہے کہ ہاتھوں کی رگوں کا پھولنا عمر میں اضافے کی نشانی ہے، خواتین کے مقابلے میں مردوں کے ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں مگر بیشتر کو اس کی پروا نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ ہاتھوں کی رگوں کے نمایاں ہونے کی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
جیسا کہ وہ افراد جو زیادہ ورزش کرتے ہیں ان کے ہاتھوں کی رگیں ابھری ہوئی ہوتی ہیں، اس کا صحت سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔
وہ افراد جن پر زیادہ چربی نہیں ہوتی ان کے بھی ہاتھوں کی رگیں نمایاں ہوتی ہیں، اس کے برعکس جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کے ہاتھوں کی رگیں نمایاں نہیں ہوتیں۔
بڑھاپے میں ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں جس پر کنٹرول ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News