
کتنے عرصے بعد بال لازمی کاٹنے چاہئیں؟ ماہرین نے بتادیا
کتنے عرصے بعد بال لازمی کاٹنے چاہئیں اس حوالے سے ماہرین نے بتا دیا ہے۔
خواتین کے بال اگر بہت لمبے ہیں تو وہ جتنا چاہیں ٹرم یعنی نیچے سے کٹوا سکتی ہیں، اس سے دو منہ کے بال ہونے سے بچ جائیں گے لیکن اگر آپ کے بال زیادہ لمبے نہیں تو کوشش کریں کہ انہیں نیچے سے اتنا کاٹا جائے کہ دو منہ کے بال ختم ہوجائیں۔
بال کٹوانے کے دورانیے سے متعلق ماہرین کی رائے ہے کہ ہر 6 سے 8 ہفتوں بعد بالوں کی ٹرمنگ لازمی کروانی چاہیے جبکہ مرد حضرات بھی اسی وقفے سے بال کٹوائیں۔
یعنی اگر آپ چاہتے ہیں کہ بال صحت مند رہیں اور ان کی لمبائی میں اضافہ ہوتا رہے، تو ضروری ہے کہ انہیں ڈیڑھ سے دو مہینے بعد لازمی کٹوائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے بال مردہ کیراٹین سے بنے ہوتے ہیں اور اندرونی ساخت کھل جانے کی وجہ سے سرے سے ٹوٹنے کا خدشہ رہتا ہے، جسے ہم عام زبان میں دو منہ کے بال ہونا کہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالوں کو تراشنا انتہائی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News