Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپریشن جیسے مرض سے بچنا انتہائی آسان

Now Reading:

ڈپریشن جیسے مرض سے بچنا انتہائی آسان
ڈپریشن

ڈپریشن جیسے مرض سے بچنا انتہائی آسان

دنیا بھر میں دن بدن ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس سے ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

 ڈپریشن کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا رہتا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس سے بچنا انتہائی آسان ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معتدل جسمانی سرگرمیوں کو عادت بنانے سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر معمر افراد کے لیے۔

 تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 20 منٹ کی جسمانی سرگرمیوں جیسے تیز رفتاری سے چہل قدمی کو عادت بنانے سے ڈپریشن یا اس کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے Irish Longitudinal Study On Ageing کے 10 سال کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔

Advertisement

محققین نے بتایا کہ روزانہ 20 منٹ تک (ایک ہفتے میں 5 دن) تیز چہل قدمی کرنے سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 43 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اسی طرح 30 منٹ تک چہل قدمی سے یہ خطرہ 44 فیصد تک کم ہو جاتا ہے جبکہ 2 گھنٹے تک ایسا کرنے سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا امکان 49 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق تیز چہل قدمی سے ڈپریشن سے تحفظ ملنے کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر