
سبز چائے نقصان دہ بھی ہے؟ مگر کیسے
ہمارے معاشرے میں سبز چائے کو عموماً وزن میں کمی لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ اس کا نقصان جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کا استعمال جگر کی سوزش سے لے کر مکمل طور پر اسے ناکارہ بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، سبز چائے کا استعمال جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ سبز چائے پینے کے سبب جگر پر آنے والی سوزش کے 100 سے زیادہ دستاویزی کیسز موجود ہیں، یہ سوزش چائے کے پودے میں نباتاتی زہریلے مواد کی براہ راست موجودگی اور غالباً میٹابولک ردِ عمل کا نتیجہ ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ سبز چائے پینا خاص طور پر خواتین میں جگر کی خرابی کا باعث بن رہا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے کونسے اجزا جگر کو نقصان پہنچانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News