Advertisement
Advertisement
Advertisement

منفی خیالات کو دبانا دراصل ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

منفی خیالات کو دبانا دراصل ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
منفی خیالات

منفی خیالات کو دبانا دراصل ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق

دنیا بھر میں ذہن میں دبے ہوئے منفی خیالات کو باہر لانے کے لیے مختلف تھریپیز کی جاتی ہی تاکہ ذہن میں آنے والے منفی خیالات کو دبانے اور کسی سے ذکرنہ کرنے کے صحت پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جاسکے، تاہم اب ایک نئی تحقیق کے نتائج اس کے برعکس ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق منفی خیالات کو دبانے کی کوشش دماغی صحت کے لیے بری نہیں ہے۔

میڈیکل ریسرچ کونسل (MRC) کوگنیشن اینڈ برین سائنسز یونٹ کے محققین نے دنیا بھر میں 120 رضاکاروں کو ان منفی واقعات کے بارے میں خیالات کو دبانے کے لیے تربیت دی جو انہیں پریشان کر رہے تھے اور اس تحقیق کے نتائج حیران کن  تھے کیونکہ اس طرح نہ صرف ان کے منفی خیالات دور ہوگئے، بلکہ شرکاء کی ذہنی صحت بھی بہتر ہوئی۔

مائیکل اینڈرسن جوکہ کیمبرج یونیورسٹی کے ایک نیورو سائنسدان نے ایک تحقیق کی جس  میں 16 ممالک کے 120 بالغ افراد شامل کیا گیا، جن میں سے ہر ایک سے کہا گیا تھا کہ وہ مستقبل میں ہونے والے  20 خوف، 20 امیدیں اور 36 غیر جانبدار واقعات کے بارے میں سوچیں۔

نصف شرکاء سے کہا گیا کہ وہ اپنے کسی ایک منفی لفظ کو چند سیکنڈ تک گھورتے رہیں اور ان کے ذہنوں کو مزید پریشان کن خیالات میں بھٹکنے نہ دیں۔ اگر کوئی چیز ذہن میں آتی ہے، یہاں تک کہ مختصراً، اسے باہر نکال دیں جبکہ دوسرے گروپ کو کئی غیر جانبدارخیالات کو ذہن میں لانے کی تاکید کی۔

Advertisement

مشق کو تین دن تک دن میں 12 بار دہرایا گیا۔ تجربے کے اختتام پر، جن شرکاء نے منفی خیالات کو روکا تھا، انہوں نے خوف کے کم ہونے کی اطلاع دی اور ان کی ذہنی صحت اس گروپ کے مقابلے میں بہتر ہوئی تھی جس کو غیر جانبدارانہ خیالات کو دبانے کا کام سونپا گیا تھا۔ تجربہ ختم ہونے کے تین ماہ بعد تقریباً 80 فیصد شرکاء نے کہا کہ انہوں نے اپنے خوف پر قابو پانے کے لیے مطالعہ میں سیکھی گئی سوچ کو دبانے کی تکنیکوں کا استعمال جاری رکھا اور انہیں بہت فائدہ ہوا اور اب وہ ان منفی خیالات پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر