Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال کا پہلا مہینہ طویل کیوں محسوس ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات کا چونکہ دینے والا انکشاف

Now Reading:

سال کا پہلا مہینہ طویل کیوں محسوس ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات کا چونکہ دینے والا انکشاف
سال کا پہلا مہینہ طویل کیوں محسوس ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات کا چونکہ دینے والا انکشاف

سال کا پہلا مہینہ طویل کیوں محسوس ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات کا چونکہ دینے والا انکشاف

دنیا میں لوگوں کی بڑی تعداد سال کے پہلے مہینے کو دیگر مہینوں کی نسبت طویل ترین محسوس کرتی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ جنوری کبھی ختم نہیں ہوگا تاہم ماہرنفسیات نے اس بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنوری طویل ہوگیا ہے اور یہ کبھی ختم نہیں ہوگا تو اس کی ایک وجہ ہے۔

آپ نے اکثر محسوس کیا ہوگا کہ سردیوں میں دل بلا کسی وجہ کے اداس رہتا ہے بلکہ کسی کام میں دلچسپی بھی نہیں رہتی۔ واضح رہے کہ دنیا کی بڑی آبادی خزاں کے اختتام پر اداسی کی چادر اوڑھ لیتی ہے اسے ونٹر بلیوز کہا جاتا ہے حیرت انگیز طور پر یہ سال کے ایک خاص وقت ہی میں ہوتاہے اسے مزاج کی تبدیلی یا موسمی جذباتی عارضہ بھی کہتے ہیں اور یہ بلیو منڈے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اس قسم کی افسردگی چھوٹے دن اور دن کی کم روشنی کی نتیجے میں جنم لیتی ہے۔

کلینیکل ماہر نفسیات چلو کارمائیکل کا کہنا ہے کہ جنوری کے تیسرے پیر یعنی منڈے کو بلیو منڈے کہا جاتا ہے اور یہی مہینہ اس دن کی میزبانی کرتا ہے ، جسے عام طور پر سال کے سب سے افسردہ دنوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جنوری میں اداسی کا یہ رحجان آہستہ آہستہ آگے بڑھتا ہے اور یہ آپ کو دسمبر کی خوشگوار تعطیلات کی یاد دلاتا ہے جو بہت پہلے گزر چکی ہیں۔

دسمبر میں چھٹیاں ہوتی ہیں اور کرسمس اور نیو ایئر  کے ساتھ تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں دعوتیں اور تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے سب خوش ہوتے ہیں اور خوشی کا ہارمون ڈوپامائن اپنے عروج پر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ سب کو بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

Advertisement

لہذا کرسمس کی تعطیلات کے بعد ان کیمیکلز میں کمی کی وجہ سے اداسی زیادہ محسوس ہوتی ہے کیونکہ انتہائی خوشی کے بعد  انتہائی اداسی اور دسمبر میں تحائف کے تبادلے کے بعد معاشی صورتحال کا جائزہ کہ اب پیسوں کی ادائیگی کیسے کی جائے گی آپ کو مضطرب کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو  وقت گرزنے کی رفتارسست معلوم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سال کے مختصر دن اور خراب موسم بھی آپ کے مزاج کو متاثر کرتے ہیں جسے ونٹر بلیوز کہا جاتا ہے۔

طبی ماہر نفسیات پولین والن نے مزید کہا کہ جنوری دنیا بھر کے معمولات میں دوبارہ مشغول کرتا ہے جو افراد کو افسردہ کر سکتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ تمام عوامل آپ کو  ایسا محسوس کراتے ہیں کہ یہ مہینہ طویل ہوگیا ہے۔

بہت سے عوامل ہیں جو وقت کے بارے میں آپ کے تصور کو متاثر کرتے ہیں، لیکن عام طور پر جب کوئی تکلیف یا درد میں ہوتا ہے تو ایسی صورت میں بھی وقت طویل لگتا ہے۔

کارمائیکل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو جنوری بہت تیزی سے گزرتا ہوا محسوس ہوتا ہے یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے سال کے پہلے مہینے میں کچھ اہداف مقرر کیے ہوتے ہیں جنہیں وہ مکمل نہیں کر پاتے تو  انہیں لگتا ہے کہ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے۔

جبکہ کچھ لوگوں کے لیے، وقت گزرنے کے بارے میں دباؤ کا احساس بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ جنوری ایک نئے سال کا آغاز ہے۔وہ بہت زیادہ دباؤ محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ وہ پیچھے دیکھتے ہیں کہ انہوں نے پچھلے سال کیا کیا یا کیا نہیں کیا اور آگے آنے والے سال کے بارے میں پریشانی محسوس کرتے ہیں۔

کارمائیکل کا کہنا ہے کہ جنوری کیسا بھی محسوس ہو آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں، بھرپور نیند لیں تفریح کے لیے کچھ وقت صرف کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر