Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن کے وقت مختصر سی نیند لینے کا یہ حیرت انگیز فائدہ بھی جان لیں

Now Reading:

دن کے وقت مختصر سی نیند لینے کا یہ حیرت انگیز فائدہ بھی جان لیں
دن کے وقت مختصر سی نیند لینے کا یہ حیرت انگیز فائدہ بھی جان لیں

دن کے وقت مختصر سی نیند لینے کا یہ حیرت انگیز فائدہ بھی جان لیں

دن کے وقت مختصر سی نیند لینا جسے پاور نیپ کہا جاتا ہےکئی طرح سے صحت کو بہتر بناتا ہے تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کے سکڑنے کے عمل کو روک سکتا ہے۔

سلیپ ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے وقت مختصر سی نیند آہستہ آہستہ دماغ کے مجموعی حجم کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے یعنی 40 برس کے بعد دماغ فی دہائی تقریباً 5 فیصد کے حساب سے سکڑتا ہے جبکہ 70 برس کے بعد اس میں تیزی آجاتی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کا سکڑنا علمی افعال میں تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔لیکن اس نئی تحقیق کے مطابق دن کے وقت نیند لینا سے اس عمل کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایسے تمام افراد جو دن کے وقت نیند لیتے تھے ان کی عمر میں 2.6 سے 6.5 سال کا فرق پایا گیا بہ نسبت ان لوگوں کے جو دن بھر میں نیند نہیں لیتے تھے۔

Advertisement

اس تحقیق کے سینئر مصنف، ڈاکٹر وکٹوریہ گارفیلڈ کا کہنا ہے کہ نتائج کے مطابق دن کے وقت کی مختصر سی جھپکی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہے، اور نیند لینے سے دماغ کے مجموعی حجم میں براہ راست اضافہ ہوتا ہے۔

سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق تقریباً دن میں 20 سے 30 منٹ تک کی نیند سے ارتکاز، مزاج  اور یادداشت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ذہنی تناؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر