 
                                                      وہ کونسی خوبی ہے جو آپ کو ذہنی طور پر مضبوط بناتی ہے؟
آپ کی ذہنی صحت کیسی ہے اور آپ ذہنی طور پر کتنے مضبوط ہیں یہ دوالگ الگ جملے ہیں لیکن ایک کے بغیر دوسرا نامکمل ہے جب انسان ذہنی طور صحت مند ہوگا تب ہی وہ ذہنی طور پر مضبوط بھی بن سکتاہے تاہم ایک ماہر نفسیات نے ایک سادہ سے خوبی بتائی جو آپ کے ذہنی طور مضبوط ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نفسیاتی ڈینیل امین کے مطابق ذہنی طور پر مضبوط لوگ نظم وضبط کے پابند ہوتے ہیں وہ ہمیشہ ان لوگوں کے لیے اچھے کام کرتے ہیں جو ان کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں۔ ایسے افراد دوسروں کو خوش رکھتے ہیں اور اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

وہ سب کی گڈ بک میں رہنا چاہتےہیں۔ کوئی بھی شخص یہ سادہ سی خصوصیت اپنا کر اپنی زندگی کو مایوسی سے خوشیوں کی طرف لے جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بات انہوں نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں کہی جسے اب تک تقریباً 775,000 بار دیکھا جاچکا ہے امین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہی خوبی بچپن میں اپنے چار بچوں میں منتقل کی۔ انہوں نے آن لائن تمام ناظرین کو مخاطب کر کے کہا اس عمل کو اپنالیں آپ کی پوری دنیا بدل جائے گی۔
اس ویڈیو پر مختلف ماہر نفسیات نے بھی اپنی رائے پیش کرتے ہوئےکہا واقعی یہ بات درست ہے اور منفی سوچ یا دوسروں کے لیے زہریلا لیکن مثبت انداز فکر کسی بھی شخص کی پیشہ ورانہ ترقی کو روک سکتا ہے۔
امین نے مزید کہا کہ ذہنی طور پر مضبوط ہونے کے لیے،آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ آپ دوسرے لوگوں کے بارے میں کیا پسند کرتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ آپ کو کیا پسند نہیں ہے یعنی دوسروں کی پسند کو مقدم رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ دوسروں میں اچھائی کو تسلیم کرنے سے آپ کی اپنی زندگی میں مزید اچھائی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا وہ اکثر اچھے والدین، اچھے کوچ اور اچھے اساتذہ کے بارے میں سوچتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق ان تمام افراد میں وہ ایک خوبی کو دیکھتے ہیں کہ بچے کیا پسند کرتے ہیں اور جب چیزیں اچھی نہیں ہوتی ہیں تو وہ انہیں سکھاتے ہیں۔
جبکہ اس کے برعکس برے مالک، برے اساتذہ اور برے والدین کے بارے میں وہ منفی احساس رکھتے ہیں اور ان کا یہ رویہ آپ کبھی نہیں بھولتے تو ایسے ہرگز مت بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 