Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا خوشبو سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے؟ شاید

Now Reading:

کیا خوشبو سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے؟ شاید
کیا خوشبو سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے؟ شاید

کیا خوشبو سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے؟ شاید

ہم جانتے ہیں کہ بو اور خوشبو کا بالخصوص دماغ پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ خاص بو سونگھنے سے ہمیں اس سے جڑے واقعات بھی یاد آجاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پٹس پرگ کے ماہرین نے کہا ہے کہ خاص طرح کی خوشبو سے دیرینہ (کرانک) ڈپریشن کا علاج ممکن ہے، تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

جامعہ پٹس برگ میں نفسیاتی معالجے کی ماہر ڈاکٹر کمبرلی ینگ کا اصرار ہے کہ مختلف بو اور خوشبووں سے ہمارے دماغ میں جذباتی ردِ عمل پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح یادداشتیں بھی مختلف بو کے احساس سے جڑی ہوتی ہیں۔

ان کی ٹیم نے جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے پہلے مختلف افراد پر وکس سے لے کر کیچ اپ تک کی خوشبو آزمائیں تو رضاکاروں کو پرانی یادیں تازہ لگنے لگییں۔

اسی طرح کافی کی بو سے دماغ تازہ ہوتا ہے اور لوگ مسرت محسوس کرتے ہیں۔ لیکن سائنسداں اس سے ایک قدم آگے جاکر یہ کہہ رہے ہیں کہ خوشبو یا بو سے اچھی اور خوشگوار یادوں کو جگایا جاسکتا ہے اور اس سے ڈپریشن کی کیفیت سے نکلنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ماہرین نے دیکھا کہ بعض افراد میں خوشبووں سے اچھی یادیں لوٹ آئیں اور وہ یاسیت سے دور ہونے لگے۔  لیکن یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مزید ہزاروں افراد پر مطالعے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر