Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ 5 عام علامات جو زنک کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے

Now Reading:

یہ 5 عام علامات جو زنک کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے
یہ 5 عام علامات جو زنک کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے

یہ 5 عام علامات جو زنک کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے

زنک ایک نہایت اہم معدن ہے جوجسم کے کئی افعال کی انجام دہی کے لیے انتہائی ضروری ہے جن میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا، میٹابولزم کو فورغ دینا اور ڈی این اے کی تیاری جیسے کام شامل ہیں، اگرآپ زنک کی درست مقدار حاصل نہیں کر پاتے تو ایسی صورت میں جسم میں زنک کی کمی کی یہ 5 علامات سامنے آتی ہیں۔

کمزور مدافعتی نظام

زنک قوت مدافعت بڑھانے اور مدافعتی نظام کی بہتر کار کردگی میں ایک اہم کردارادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ زنک کی کمی سے جسم میں مختلف انفیکشنزکا خطرہ بڑھ جاتا ہے، زخم دیر سے مندمل ہوتے ہیں اسی لیے بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں۔

بھوک میں کمی

یوں تو بھوک کی کمی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم یہ علامت زنک کی کمی کی جانب بھی اشارہ کرتی ہے اس طرح غذائیت کی کمی کی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے جسے اکثر اوقات نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

Advertisement

کمزور بال

زنک کی کمی سے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ زنک بالوں کے فولیکلزاور ان کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جلد کے مسائل

زنک کی کمی جلد کے کئی مسائل کا سبب بنتی ہے جن میں جلد کی خشکی، ایکزیما، ریشزاور  ایکنی شامل ہے، جلد کی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے کہ جسم میں زنک کی معمول کی سطح کو برقرار رکھا جائے۔

دماغی صحت میں کمی

زنک دماغ کے نیوروٹرانسمیٹرکے افعال میں بنیادی کردارادا کرتا ہے اوراس کی کمی سے دماغی صحت متاثرہوتی ہے اس طرح یاداشت سے متعلق مسائل اور مزاج میں تبدیلی جنم لینے لگتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر