Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قلب دوست غذائیں، جو دل کی صحت کو بہتر بنائیں

Now Reading:

قلب دوست غذائیں، جو دل کی صحت کو بہتر بنائیں
قلب دوست غذائیں، جو دل کی صحت کو بہتر بنائیں

قلب دوست غذائیں، جو دل کی صحت کو بہتر بنائیں

دل انسانی جسم کا سب سے اہم ترین عضو ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس کے خیال رکھنے پر بے حد زور دیتے ہیں۔ کیونکہ یہ صحت مند ہوگا تو پوار جسم صحت مند رہے گا۔

دل کو صحت مند رکھنے کے لیے جہاں ورزش، ہر طرح کے نشے سے پرہیز، رات کی پرسکون نیند اور تناؤ سے نجات ضرورہ ہے وہی متوازن غذا کا استعمال خاص اہمیت رکھتا ہے یا یوں کہیں تو بے جانہ ہوگا کہ آپ دل کو صحت مند رکھنے والی غذاؤں کو خوراک میں شامل کرکے دل کی صحت کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہاں پر ان ہی غذاؤں کے بارے بتایا جارہا ہے۔

 تازہ جڑی بوٹیاں

قلب دوست غذائیں، جو دل کی صحت کو بہتر بنائیں

تازہ جڑی بوٹیاں جیسے دھنیہ، پودینہ، اوریگانو اور میتھی جب آپ کھانوں میں شامل کرتے ہیں توگویا آپ اپنے دل کی صحت کو مزید بہتر بنارہیں ہیں۔

Advertisement

سیاہ پھلیاں

سیاہ پھلیاں دل کو صحت مند رکھنے والے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس میں موجود فولیٹ، اینٹی آکسیڈینٹ اور میگنیشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے جبکہ فائبر کولیسٹرول اور بلڈ شوگر دونوں کو توازن میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

سالمن

سالمن مچھلی دل کی صحت کے لیے ایک بہترین غذا ہے اس میں اومیگا 3 ایسڈ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔اومیگا 3 ایسی صحت مند چکنائیاں ہیں جو دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور بلڈ پریشر  کو کم کرکے آپ کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔ یہ ٹرائی گلیسرائڈز کو کم کرنے کے ساتھ سوزش کو بھی دور کر سکتی ہے۔

Advertisement

ٹونا

سالمن کی طرح ٹونا مچھلی بھی اومیگا 3 سے بھرپور پوتی ہے۔ الباکور (سفید ٹونا) میں ٹونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ اومیگا 3 پایاجاتا ہے۔

زیتون کا تیل

روغن زیتون کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ دل سمیت آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں دل کے لیے صحت مند اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو خون کی شریانوں کی حفاظت کرتے ہیں اور اس کا باقائدہ استعمال کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

اخروٹ

روزانہ مٹھی بھر اخروٹ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ دل کی شریانوں میں ہونے والی سوزش سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اخروٹ میں بھی اومیگا 3، جیسی صحت مند چکنائیاں کثیر مقدار میں موجود ہوتی ہیں، جنہیں مونوسریٹیڈ فیٹس کہا جاتا ہے۔

بادام

بادام میں پلانٹ سٹیرول، فائبر اور دل کی صحت مند چکنائی ہوتی ہے ۔ بادام خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

Advertisement

ٹوفو

ٹوفو دہی ہی ایک قسم جسے سویابین سے حاصل ہونے والے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں پودوں پر منبی پروٹین کثرت سے پایا جاتا ہے ساتھ ہی اس میں دل کو صحت مند رکھنے والے معدنیات، فائبر اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائیاں موجود ہوتی ہیں۔

شکر قندی

شکر قندی میں فائبر، وٹامن اے اور لائیکوپین موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

Advertisement

نارنگی

میٹھی اور رس دارنارنگیوں میں کولیسٹرول سے لڑنے والا فائبر پیکٹین موجود ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں  موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جَو

چاول کی جگہ جو کو غذا میں شامل کریں اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو بھی کم کر سکتا ہے.

Advertisement

دلیا

دلیا فائبر سے بھرپوتا ہے جو آپ کو دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دلاتا ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ جئی میں موجود فائبر برے کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کم کرکے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

السی کے بیج

السی کے بیج میں فائبر، لیگنینز  نامی فائٹو کیمیکلز اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ جو دل سمیت مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

کم چکنائی والا دہی

دہی میں کیلشیم اور پوٹاشیم بکثرت پایا جاتا ہے کوشش کریں کہ ہمیشہ کم چکنائی والا دہی استعمال استعمال کریں۔

چیری

چیری کھٹی، میٹھی، خشک یا اس کا رس ہو سب ہی دل کی صحت کی ضامن ہیں۔ان میں اینتھوسیاننز نامی اینٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو خون کی وریدوں کی صحت کو یقینی بناتا ہے۔

Advertisement

بلیو بیریز

بلیو بیری غذائیت سے بھری ہونے کے ساتھ ایسے اجزاء کو اپنے اندر لیے ہوئے جو دل کی صحت کے ضامن ہیں اس میں اینتھوسیانز نامی اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے، جو خون کی نالیوں کو صحت مند رکھنے مدد دیتاہے۔ اور یہی اینٹی آکسیڈینٹ بلیو بیریز کو اس گہرا نیلا رنگ فراہم کرتاہے۔

سبز پتوں والی سبزیاں

پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور سرسوں کا ساگ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔ جبکہ ان میں نائٹریٹ کی بھی کثیر مقدار پائی جاتی ہے یہ ایک ایسا مادہ ہے جو خون کی نالیوں کو کھولنے میں مدد کرتا ہے تاکہ آکسیجن سے بھرپور خون دل تک پہنچ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر