Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیب نہیں یہ سبزی کھائیں، بیماریاں دور بھگائیں

Now Reading:

سیب نہیں یہ سبزی کھائیں، بیماریاں دور بھگائیں
سیب نہیں یہ سبزی کھائیں، بیماریاں دور بھگائیں

سیب نہیں یہ سبزی کھائیں، بیماریاں دور بھگائیں

صحت کی اہمیت سے کون واقف نہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ صحت ہی زندگی ہے تو بے جانہ ہوگا۔ ماضی سے اب تک ایک قول بہت ہی مشہور ہے جس سے پھلوں خاص طور پر سیب کی افادیت سامنے آتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ روازنہ ایک سیب کھانا معالج سے دور رکھتا ہے تاہم اب مختلف تحقیق کے ذریعے بہت سے پھل اور سبزیاں بھی صحت کے حوالے سے اسی طرح کی افادیت رکھتی ہیں جن میں پیاز بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر پونم دیسائی جو کہ ایک میڈیسن فزیشن ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر ہیلتھ ہیکس شیئر کرتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس سبزی  کے بارے میں آگاہ کیا ہے جسے وہ صحت مند رہنے کے لیے باقاعدگی سے کھاتی ہیں اور وہ ہے پیاز۔

پیاز میں کوئرسیٹن نامی ایک مرکب پایا جاتا ہے جس کا تعلق پودوں کے روغن کے ایک گروپ سے ہے جسے فلیوونائڈز کہتے ہیں یہ بہت سے پھلوں، پھولوں اور سبزیوں کو مختلف رنگ دیتا ہے۔

Advertisement

فلیوونائڈز جیسے کوئرسیٹن ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ہیں یہ فری ریڈیکلز خلیے کی جھلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ڈی این اے میں خلل کا سبب بنتے ہیں۔یہی وہ جز ہے جس سے پیاز ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خواص پیش کرتی ہے۔

کوئرسیٹن کی اگر صحت پر اس کے فوائد کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کی ایک طویل فہرست ہے جس میں امراض قلب، ہائی کولیسٹرول اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنا شامل ہے۔

جبکہ ایک رجسٹرڈ ڈائیٹشین نیوٹریشنسٹ، جینا وولپ کے مطابق اس قدرتی مرکب پر کافی تحقیق کی گئی ہے اور اسے کئی طرح کی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے یہ مدافعتی نظام کو بہتر اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس قسم کی پیاز اور اسے کیسے کھایا جائے تاکہ کوئرسیٹن کی زیادہ سے زیادہ افادیت حاصل کی جاسکے۔ تو اس حوالے سے دیسائی کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز میں سفید یا پیلے رنگ کی پیاز کی نسبت زیادہ  کوئرسیٹن پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیسائی کھانے کے لیے ہمیشہ سرخ پیاز کا انتخاب کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا اگر آپ پیاز کو پکاتے ہیں تو اس سے کوئرسیٹن کی سطح کم ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے وہ پیاز کو کچا کھاتی ہیں تاکہ صحت کے فوائد زیادہ سے زیادہ حاصل کیے جاسکے۔

پیاز کی خشک فلیکی پرت کو ہٹانے کے بعد بیرونی پرت میں اندرنی پرت کی نسبت زیادہ کوئرسیٹن موجود ہوتا ہے۔ لہذا اگلی بار جب بھی آپ پیاز  خریدیں سرخ پیاز کا انتخاب کریں اور اسے کچا کھائیں اور کوشش کریں کہ باہر کی پرتوں کو کھائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر