Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے

Now Reading:

ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے

ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے

ماہرین پیروں کی صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں اس کی وجہ پیروں کا جسم کے اہم ترین اعضاءہونا ہے، اور یہی جسم کا سارا بوجھ برداشت کرتے ہیں۔ اسی طرح اگر جوتا مناسب نہ پہننا جائے تو یہ کئی جسمانی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

اونچی ایڑھی کے جوتے ہمیشہ سے ہی فیشن کا حصہ رہے ہیں اور خواتین کی بڑی تعداد اونچی ایڑھی کے جوتے بڑے شوق سے پہنتی ہیں لیکن خواتین میں یہ کمر درد اور پیروں میں چھالے کا سبب بنتے ہیں تاہم ماہرین نے اب ان جوتوں کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہننا برا نہیں ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس کے لیے انہوں نے مرد اور خواتین کو اونچی ایڑھی کا جوتا ہننے کو دیااور انہی تاکید کی وہ یہی جوتا استعمال کریں  تاہم کچھ ماہ بعد دونوں نے اپنے چلنے کے انداز میں بہتر تواز ن کی اطلاع دی۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ باقاعدگی سے ایڑی والے جوتے پہنتے ہیں وہ زیادہ موثر واکر چہل قدمی کرنے والے ہو سکتے ہیں۔

  ایک وقت تھا جب اونچی ایڑھی کے جوتے پہننے کو منع کیا جاتاتھا تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق اس طرح کے جوتے آپ کو صحت کے حوالے سے 5 فوائد پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

 بہتر پوسچر

ایڑھی والے جوتے اگر طویل عرصے تک پہنیں جائیں تو یہ آپ کے چلنے پھرنے کے انداز اور پوسچر کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ جب آپ ہیلس پہنتے ہیں تو آپ کمر کو سیدھا رکھتے ہیں اس طرح ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کم ہوتا ہے اور کھڑے ہونے اور چلنے کے انداز میں بہتری آتی ہے۔

پٹھوں کی ایکٹیویشن میں اضافہ

جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی ایک تجویز کے مطابق ایڑھی والے جوتے آپ کے پٹھوں کے لیے ایک طرح کی ورزش کا کام انجام دیتے ہیں جس کے ذریعے پٹھے متحرک رہتے ہیں اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔

چلنے کی صلاحیت اضافہ

ہیلس پہننے سے نہ صرف چلنے کا انداز بہتر ہوتا ہے بلکہ چلنے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح آپ لمبے قدم اٹھاتے ہیں اور زیادہ چلتے ہیں۔

Advertisement

جسم کے بارے آگاہی

جب آپ اونچی ایڑھی کے جوتے پہنتے ہیں تو ایسی صورت میں اپنے جسم کے توازن پوسچر اور چلنے کے انداز پر زیادہ دھیان دیتے ہیں اس طرح یہ آپ کو اپنے جسم کے بارے میں آگاہ رکھتے ہے۔

اعتماد میں اضافہ

ایڑھی والے جوتے پہن کر چلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ یہ آپ کے کھڑے ہونے اور چلنے کے انداز کو بہتر بناتا ہے اور ہیل ہمشہ ہی فیش کا حصہ رہی ہے اس لیے یہ آپ کو ہر دور کے چلن کے حساب سے بھی اپ ڈیٹ رکھتی ہیں۔

تاہم ہیلز پہننے کے لیے کچھ باتوں کو مد نظر رکھنا اور احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔

ہیلز کا طویل عرصے تک استعمال پیروں میں درد اور ٹخنوں میں سوجن کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ہیلز نہ تو ہر کوئی پہن سکتا ہے اور نہ ہی ہر کسی کو یہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں کیونکہ ہر انسان کی پیر کی بناوٹ مختلف ہوتی اور اسے اسی کی مناسبت سے جوتوں کا انتخاب کرنا چاہئے۔

Advertisement

ایڑھی والے جوتوں کا انتخاب کرتے وقت آرام دہ ہونے، پاؤں کے لیے محفوظ اور پاؤں کی مجموعی صحت کو ترجیح دینا ضروری ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر