Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!

Now Reading:

مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!

مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!

آدھے سر کا درد جسے مائیگرین کہا جاتا ہے، یہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

چند طریقوں سے آپ آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی لاسکتے ہیں۔

ادرک کی چائے

ادرک کی چائے پینے سے مائیگرین کی شدت میں کمی لانے سے مدد مل سکتی ہے جبکہ متلی اور قے جیسے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

کیفین

Advertisement

کافی اور چند دیگر مشروبات اور غذاؤں میں پائے جانے والا یہ جز مائیگرین سے معتدل ریلیف دلا سکتا ہے۔

کیفین سے مائیگرین کی کچھ ادویات کا اثر بھی بڑھ جاتا ہے، مگر بہت زیادہ مقدار میں کیفین کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

پالک اور گریوں کا استعمال

سبز پتوں والی سبزیوں اور گریوں میں مگینیشم نامی جز کافی مقدار میں ہوتا ہے۔

میگنیشم کے استعمال سے مائیگرین سے متاثر ہونے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اچھی نیند کو یقینی بنائیں

Advertisement

نیند کی کمی کے شکار افراد کو مائیگرین کا سامنا بھی زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اچھی نیند کو یقینی بنانے سے مائیگرین پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

اس مقصد کے لیے ہر رات 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند کو یقینی بنانا چاہیے۔

یوگا

مائیگرین سے بچنے کے لیے یوگا کی عادت بھی بہترین ہوتی ہے۔

یوگا کی عادت سے مائیگرین کے دوروں کی تعداد کم ہوتی ہے جبکہ درد کی شدت بھی گھٹ جاتی ہے۔

دودھ، مچھلی یا مرغی کا گوشت بھی مفید

Advertisement

دودھ، پنیر، مچھلی اور مرغی کے گوشت میں وٹامن بی 2 موجود ہوتا ہے۔ یہ وٹامن مائیگرین سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

خاموش اور تاریک کمرہ

تیز روشنی اور اونچی آوازوں سے سردرد بدترین ہو جاتا ہے تو مائیگرین کی تکلیف ہونے پر کسی خاموش اور تاریک جگہ پر آرام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کے یہ فوائد آپکو ضرور پسند آئیں گے
کیا آپ پپیتا کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟
ایواکاڈو کھانے کا یہ فائدہ آپکو حیران کردے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر