
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چائے اور کافی میں چینی ملانے سے کینسر، امراض قلب یا ذیابیطس سے موت کا خطرہ کس حد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں 32 سال تک 3 ہزار کے قریب افراد میں چائے یا کافی پینے سے صحت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
ان افراد کی صحت اور جسمانی فٹنس کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ امراض قلب کا باعث بننے والے دیگر پہلوؤں پر بھی نظر رکھی گئی۔
تحقیق میں شامل 1007 افراد چائے یا کافی میں چینی کو شامل کرتے تھے جبکہ باقی ان مشروبات کو چینی کے بغیر پینے کے عادی تھے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ چائے اور کافی میں چینی کو شامل کرنے سے کسی بھی وجہ بشمول ذیابیطس سے موت کے خطرے میں نمایاں اضافہ نہیں ہوتا۔
اسی طرح امراض قلب یا کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
تحقیق کے دورانیے کے دوران ان مشروبات میں چینی شامل کرنے والے یا اس سے دور رہنے والوں میں اموات کی شرح لگ بھگ ایک جیسی تھی۔
تحقیق میں ان مشروبات میں چینی ملانے کے باوجود خطرے میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
چائے یا کافی میں عموماً 5 گرام چینی کو ملایا جاتا ہے جبکہ میٹھے مشروبات میں یہ مقدار 25 گرام ہوتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ گرم مشروبات میں چینی کی کم مقدار کے استعمال اور مختلف امراض یا موت کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چائے یا کافی میں چینی کو ملانے سے کینسر، امراض قلب یا ذیابیطس جیسے امراض کے خطرے میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News