Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے

Now Reading:

یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے

یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے

طالب علم خواہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اس کے لیے ذہنی صحت کا بہتر ہونا نہایت ضروری ہے تاہم روز مرہ کی زندگی میں کیا جانے والا ایک معمولی سا عمل ان کی ذہنی صحت کو بہتر بنا کر تعلیم کے حصول میں معاون ثابت ہوسکتا ہے اور وہ عمل ہے اڑتے ہوئے پرندوں کا دیکھنا۔

نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق پرندوں کو دیکھنے سے کالج کے طالب علموں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ تحقیق جرنل آف انوائرمنٹل سائیکالوجی میں شائع ہوئی ہے۔

محققین کے مطابق فطرت میں وقت گزارنا تو مجموعی طور پر فلاح و بہبود کو بڑھاتا ہی ہے، تاہم اس نئی تحقیق میں پرندوں کو دیکھنے کے خاص طور پر امید افزا نتائج سامنے آئیں ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے لیے محققین نے شرکاء کو تین مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ان میں ایک کنٹرول گروپ تھا، دوسرے گروپ کو 5 بار کسی سرسبز مقام پر چہل قدمی کرنے کو کہاگیا تھا جبکہ تیسرے گروپ کو محض 30 منٹ تک پرندوں کو دیکھنے کے پانچ سیشن کو مکمل کرنے کو کہاگیا۔

اس کے بعد محققین نے عالمی ادارہ صحت کے فائیو ویل بیئنگ انڈیکس کی بنیاد پر تحقیق میں ہر فرد سے ان کی ذہنی حالت کے بارے میں سروے کیا۔ انڈیکس نے صفر سے 5 کے پیمانے پر ان کی صحت کی درجہ بندی کی، جس میں صفر بدترین اور 5 بہترین ہے۔

محققین نے تینوں گروپوں میں نہ صرف بہتر ذہنی صحت بلکہ اسکور میں بھی بہتری نوٹ کی، تاہم پرندوں کو دیکھنے والے گروپ میں یہ اسکور سب سے زیادہ تھا۔

اس کے بعد سائنسدانوں نے ایک اور سوالنامہ استعمال کیا، جوSTOP-D کہلاتا ہے، جسے تکلیف کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں فطرت سے قریب ماحول میں چہل قدمی کرنے اور پرندوں کو دیکھنے والے گروپ کے شرکاء نے کنٹرول گروپ میں شامل افراد سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس تحقیق کے نتائج کے مطابق پرندوں کو دیکھنے سے ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے تاہم اس کی اصل وجہ کیا اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر