Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن کم کرنا ہو یا صحت کا حصول، آلو کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے

Now Reading:

وزن کم کرنا ہو یا صحت کا حصول، آلو کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے
وزن کم کرنا ہو یا صحت کا حصول، آلو کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے

آلو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی غذا ہے، یہ ایک ورسٹائل سبزی ہے جس سے کئی طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، تاہم اس سے بنائے  گئے چپس بچوں اور بڑوں میں نہ صرف مقبول ہیں، بلکہ یہ ان کی مرغوب غذا بھی ہے۔

ان ساری خوبیوں کے باوجود آلو ایک متنازعہ سبزی ہے اسے دوسری سبزیوں کی نسبت اتنا صحت بخش تصور نہیں کیا جاتا۔

تاہم اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلوکو اگر درست طریقے سے تیار کیا جائے، تو یہ مزے دار سبزی وزن کم کرنے اور خون میں شکر کی سطح کوتوازن میں رکھنے میں مدد دے سکتی ہے

یہ بھی پڑھیں: آلو کا پانی کس حد تک فائدے مند ہے؟ جانئیے

نئی تحقیق کے مطابق آلووزن کم کرنے اور انسولین کی مزاحمت کو بہتربنا سکتے ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کا مقصد ان افراد میں وزن اور خون میں گلوکوز کی سطح کو توازن میں رکھنا تھا جنہیں موٹاپے کے ساتھ ٹائپ ٹو ذیابیطس کا سامنا تھا، ان تمام  افراد کے کھانوں میں 8 ہفتوں تک ردوبدل کیا گیا تاکہ آلو کا اثر دیکھا جاسکے۔

اس تحقیق میں تمام شرکاء کے کھانوں میں  40 فیصد گوشت یا مچھلی کے بجائے آلو کا استعمال کیا گیا، جبکہ آلو کو ابال کرانہیں 24 گھنٹے کے لیے ٹھنڈا کیا گیا، پھر اسے چھلکوں سمیت پکایا گیا، تاکہ ان میں غذائی ریشہ (فائبر) کی مقدار زیادہ رہے۔

تمام شرکاء کو آلو سے بنے کھانوں کے ساتھ دن بھر میں پھل، سبزیاں، مکمل اناج، ڈیری مصنوعات، اور کبھی کبھار میٹھا بھی دیا گیا، جبکہ 8 ہفتوں کے بعد  تمام ہی شرکاء کا اوسطاً 5.6 فیصد وزن (تقریباً 5.8 کلوگرام) کم ہوا اور انسولین کی مزاحمت میں بہتری آئی، اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ کھانا کیلوریز میں  کم ہونے کے باوجود ان کا پیٹ بھرا رکھتا تھا۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ آلوسے بنے کھانے اگرصحت بخش اندازسے تیار کیے جائیں تو یہ وزن کم کرنے کے ساتھ انسولین کی مزاحمت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر