Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

کریلے کے وہ فوائد جن سے آپ لاعلم ہیں

کریلا ایک ایسی کڑوی سبزی ہے جسے بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں اور بچے تو اس سبزی کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتے ہیں۔

غذائیت کے لحاظ سے کریلوں میں پروٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے، ڈی، سی اور بی 6 کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ کریلوں میں کولیسٹرول اور کیلوریز کی مقدار صفر ہوتی ہے۔

ماہرین نے ہماری صحت سے متعلق اس کڑوی سبزی کے ایسے جادوئی فوائد بتائے ہیں کہ اب ہر شخص اس سبزی کو لازمی کھائے گا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کچے کریلے کھائیں تو آپ پھیپڑوں کی کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جن میں دمہ، سردی لگ جانا، کھانسی ، نزلہ زُکام سمیت سانس کی نالی کا انفیکشن اور موسمی بیماریاں شامل ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کینسر کے سیلز کے خلاف موثر مدافعت پیدا کرتا ہے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ کریلے کا 2 ہزار (ملی گرام) جوس پینے سے بلڈ شوگر کم ہوتا ہے۔

کریلے کاعرق وزن کم کرنے کے لیے ایک مؤثر ڈرنک ہے کیونکہ اس میں کم کیلوریز جبکہ زیادہ فائبر ہوتے ہیں۔