Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

کون سی بیماریوں میں مبتلا افراد حج 2026 کے مبارک سفر پر نہیں جا سکتے؟ جانیے

ڈاکٹر جو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کریں گے ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی

سعودی وزارت مذہبی امور نے بیمار عازمین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے

سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صحت کے مسائل میں مبتلا افراد کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے بیمار عازمین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے جس میں دل، گردے، پھیپھڑے، جگر کی بیماریوں، اعصابی اور نفسیاتی مسائل، اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد پر حج پر جانے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اہم ترین بات یہ ہے کہ سعودی حکام کسی بھی بیمار عازم کو واپس وطن بھیج دیں گے اور اس واپسی کا خرچہ عازم خود برداشت کرے گا۔

مزید یہ کہ وہ ڈاکٹر جو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کریں گے ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کون کون سے افراد حج 2026 نہیں کر سکیں گے؟

گردے کے مریض، ڈائیلاسز کے مریض

دل کے امراض میں مبتلا افراد، جو مشقت کے قابل نہ ہوں

پھیپھڑوں اور جگر کی بیماریوں کے شکار افراد

شدید اعصابی، نفسیاتی بیماریاں، کمزور یادداشت، اور الزائمنز جیسے امراض

حاملہ خواتین، تپ دق، کالی کھانسی، وائرل ہیمرج بخار کے مریض

کینسر کے مریض

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج کی روانگی سے قبل ہر عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی اور میڈیکل افسر یہ فیصلہ کرنے کا مجاز ہوگا کہ آیا کوئی عازم حج پر جا سکتا ہے یا نہیں۔

 سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیم بھی فٹنس سرٹیفکیٹ کی درستگی کی تصدیق کرے گی تاکہ صرف صحت مند افراد ہی حج کے لیے روانہ ہوں۔