Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع

لاہور: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق آسٹریلیا دو مرحلوں میں وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گا۔

پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، جو 30 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہے گی۔

دوسرے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے، جو 13 مارچ سے 19 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ہی سیریز کے مکمل وینیوز اور باضابطہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔