Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل ہنگامی مشق منعقد کی جائے گی، جو بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے معیار کے مطابق ہوگی۔

اس مشق کا مقصد مختلف اداروں کی آپریشنل تیاری، رابطہ کاری اور ہنگامی صورتحال میں ریسپانس پلان کا جائزہ لینا ہے۔

مشق کے دوران فرضی طیارہ حادثے کے منظرنامے کے ذریعے ریسکیو اور میڈیکل عملہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق مشق میں فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس سروسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بھرپور حصہ لیں گے۔

اس دوران ایئرپورٹ کے اطراف دھواں، فائر ٹرک اور ایمبولینسوں کی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں جو تربیتی عمل کا حصہ ہوں گی۔

اتھارٹی نے عوام اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ایئرپورٹ پر دکھائی دینے والے ہنگامی مناظر پر گھبرانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ تمام کارروائیاں صرف مشق کا حصہ ہیں۔

ایئرپورٹ منیجر کی قیادت میں ہونے والی اس مشق کے دوران تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور روزمرہ سرگرمیوں میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس مشق کے ذریعے اداروں کی کارکردگی کا تجزیہ کیا جائے گا اور مستقبل میں ہنگامی ردِعمل اور فیصلہ سازی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے پہلوؤں کی نشاندہی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں