Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم منتخب

راٹھور نے 36 ووٹ حاصل کیے جبکہ صرف 2 ووٹ ان کے خلاف ڈالے گئے

فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم منتخب

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم موڑ آگیا وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، جبکہ فیصل ممتاز راٹھور بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت ہونے والے اسمبلی اجلاس میں سردار جاوید ایوب اور چوہدری قاسم مجید سمیت دیگر ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جس میں فیصل ممتاز راٹھور کو متبادل قائد ایوان کے طور پر نامزد کیا گیا۔

ووٹنگ کے دوران راٹھور نے 36 ووٹ حاصل کیے جبکہ صرف 2 ووٹ ان کے خلاف ڈالے گئے۔

کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار تھے یوں وہ واضح اکثریت کے ساتھ آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم بن گئے۔

چوہدری انوار الحق، جو اپریل 2023ء میں 48 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے نے مستعفی ہونے کے بجائے تحریک کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور متوقع طور پر کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی شرکت کا امکان ہے، فیصل ممتاز راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیر اعظم ہوں گے۔

آج پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے باعث مظفرآباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں