کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع تربت اور گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 76 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز تربت سے 13 کلو میٹر جنوب میں تھا۔
زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔













