
ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں پاکستان نے اہم کامیابی سمیٹ کر جنوبی افریقہ کو ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔
یچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا سکی۔
لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فخر زمان نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور امام الحق 44 رنز پر آوٹ ہوگئے جبکہ محمد حفیظ 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بابر اعظم 69 رنز بناکر چلتے بنے عماد وسیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور وہاب ریاض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ حارث سہیل 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناسکی اور پاکستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ سے ہی باہر ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News