Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کے خلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

Now Reading:

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کے خلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

اس دوران انہوں ں نے کہا کہ  برطانوی  اخبار ڈیلی میل کی خبر پر شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ خبر دینے والا صحافی آج بھی اپنے دعوی پر قائم ہے۔

سٹوری کے بعد شہاز شریف کی جانب سے  قوم سے وعدہ کیا گیا تھا  کہ  وزیر اعظم اور میرے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Advertisement

شہباز شریف کی 4 صفحات پر مشتمل شکایت میں خبر کی تردید نہیں کی گئی، میں نے واضح کیا تھا کہ کس طرح پیسہ ٹرانسفر کیا گیا۔

معاون خصوصی احتساب کا کہنا تھا کہ 10سالوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بن چکاہے، کرپشن تحقیقات کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں ہے، شہباز شریف نے بڑے چور اپنے داماد علی عمران کو باہر بھگا دیا، منی لانڈرنگ کی بات کرو تو کہتے ہیں برطانیہ سے تعلقات خطرے میں ہیں تاہم ہمارے تعلقات اور فنڈنگ اس سے متاثر نہیں ہوتی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کے معاملے اور انہیں ہتھکڑیاں لگانے کا نوٹس لیا ہے، اس معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے، چھٹی کے روز عرفان صدیقی کی ضمانت بھی غیر معمولی بات ہے تاہم عرفان صدیقی کی ضمانت ہوئی یہ اچھی بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کی اہلیہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان؛ ٹرمپ نے ’’آزادی کا شہید‘‘ قرار دے دیا
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر