
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائدحزب اختلاف شہبازشریف نے برطانوی اخبارکےجھوٹے الزامات پرجوابی قانونی کارروائی کردی۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نےمبینہ طور پرجھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار کو قانونی کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔
اپوزیشن لیڈرکی جانب سےنوٹس برطانوی اخبار “ڈیلی میل” اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی من گھڑت خبروں پر بھجوایاگیاجس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
شہباز شریف نے قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایاگیا۔
نوٹس کے مطابق 2005 کے زلزلے کے بعد بحالی کے منصوبوں میں ڈیفیڈ کے پلیٹ فارم کےاستعمال سے متعلق ڈیوڈ روز کی خبر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔
قانونی نوٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈرایسے بے بنیاد الزامات کی واضح اور سختی کے ساتھ تردید کرتے ہیں۔
قانونی نوٹس میں شہبازشریف نے موقف اختیارکیا کہ اگربرطانوی اخبارکےکسی بھی الزام میں کوئی صداقت ہوتی تو فرد جرم لگا کرانہیں گرفتار کیا جانا چاہیے تھا، خبر صرف اور صرف ان کی اور ان کے خاندان کی سیاسی ساکھ اور کردار کو مسخ کرنے کے لیے گھڑی گئی جس کے پس منظر میں پاکستان کی موجودہ حکمران قیادت ہے۔
برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ اسے اعلیٰ سطح پر حساس ترین دستاویزات تک رسائی دی گئی، برطانوی صحافی کو پاکستانی جیلوں میں قیدیوں تک سے بھی ملوایا گیا۔
شہبازشریف نے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیاکہ برطانوی صحافی نے خبر شائع کرنے سے قبل موقف معلوم کرنے کی زحمت بھی نہیں کی اور ان کی ذاتی ساکھ، شہرت اور پیشہ ورانہ کردار سب سے بڑھ کر ہے،اسے بچانے کے لیے ہر حد تک جاسکتے ہیں۔
قانونی نوٹس میں مزید کہاگیاکہ انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کے ذریعے سنگین اور بد ترین الزامات لگانے والوں کو قانونی انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News