
خیبرپختونخوا پولیو کیسزسے متعلق سب سےزیادہ متاثرہ صوبہ کےطور پرسامنے آگیا۔ ضلع بنوں سےدو مزیدپولیو کیسز سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخواکے مطابق جانی خیل سے تعلق رکھنے والی 12 ماہ کے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ فتح خیل کے رہائشی 30 ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں۔
پولیوکے مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد بنوں ڈویژن کو پولیو کے حوالے سے خطرناک ترین ڈویژن قرار دیاجارہا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سنٹرکاکہناہے کہ ضلع بنوں میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی۔جبکہ خیبر پختوںخوا میں مجموعی طور پرپولیو کے 33 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News