Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کےجارحانہ عزائم خطےکےامن کیلئےخطرہ ہیں،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

بھارت کےجارحانہ عزائم خطےکےامن کیلئےخطرہ ہیں،فردوس عاشق اعوان
Firdous Ashiq

معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹرپر بیان دیتے ہوئےقوم کے بہادر سپوت کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ وطن عزیز کے دفاع کی خاطر قربان ہونے والے شہدا ہمارا فخر ہیں، قوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نےلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت بھی کی۔ انہوں نےکہا کہ بھارت ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیریوں کو  ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

گزشتہ روزمعاون خصوصی نے مودی کوہٹلر سے تشبیہہ دیتے  ہوئےکہا کہ ہٹلر نے ایک نسل کو جس طرح اپنے ظلم اور بربریت کی بھینٹ چڑھایا،خاکم بدہن مودی اسی طرح کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔مودی اپنے سیاہ اقدام سے ان عزائم کی تکمیل چاہتا ہے جس کا آغاز اس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا۔

معان خصوصی کاکہناتھاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہرفورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تاکہ بھارت کو مجبور کیاجاسکے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کا جاسکے۔

Advertisement

تنازعہ کشمیر پرسلامتی کونسل کااجلاس بھارت کے اس دعوے پر کاری ضرب ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا تنازعہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے اور اس سلسلے میں روس نے بھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کی ہے۔ مہذب دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کانوٹس لے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر