
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورصوبائی صدر قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ کرپشن بہانہ اور سندھ حکومت نشانہ ہے۔
لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے سینئر پیپلزپارٹی لیڈر کاکہناتھا کہ آج ملک بہت نازک صورتحال میں ہے،مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتسابی عمل کے حق میں ہے،اپوزیشن قیادت کوبلاوجہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے،خورشید شاہ کیخلاف جائیدادوں کی کہانی فرضی ہے۔
قمرزمان کائرہ کاکہناتھا کہ خورشید شاہ کیس میں لوگوں کوہراساں کیاجارہاہے، کسی پر الزام لگاتے ہیں تو اس کوثابت بھی کرنا ہوتاہے۔
وفاقی حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے پیپلزپارتی لیڈر نےکہا کہ حکومت نےجو بھی وعدے کیے سب یو ٹرن ہوگئے، حکومت کہتی ہے قرض واپس دینے کیلئے لیاہے،حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ 10ہزار 7سو ارب کا ریکارڈ قرضہ لیا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےمزید کہا کہ ڈینگی ان سے سنبھلتا نہیں، حکومت سنبھالنے آئے ہیں، سندھ حکومت کوپلاننگ کےتحت نشانہ بنایاجارہاہے،حکومت کو بتادیں کہ سندھ حکومت گرانا آپ کے بس کی بات نہیں۔ہم نے مارشل لا کے مقابلے بھی کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان سےغربت نہیں غریب ختم کرنےآئےہیں۔ وفاقی حکومت کا یہ حال ہے کہ ملک میں غریب کینسر کے مریضوں کوادویات بھی فراہم کرنا بند کردیں۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ کوآمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالےکردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News